جامشورو، آندھی کے باعث حیسکو ریجن میں 300 فیڈرز ٹرپ
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
جامشورو میں تیز آندھی اور طوفان کے باعث حیسکو ریجن میں 300 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے ہیں۔
فیڈرز ٹرپ ہونے کے باعث حیدرآباد شہر سمیت مختلف علاقوں کی بجلی معطل ہے جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
ترجمان حیسکو کے مطابق فیڈرز کی بحالی کا کام جاری ہے، 150 سے زائد فیڈرز بحال ہوچکے ہیں۔
تیز آندھی کے سبب ٹاور گرنے سے بولا خان اور احمد خان گرڈ اسٹیشنوں کی بجلی بھی معطل ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
راجن پور میں شدید آندھی، سولر پلیٹیں گرنے سے 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی
پنجاب کے ضلع راجن پور میں آندھی کے باعث سولر پلیٹیں گر گئیں جس سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق سولر پلیٹیں گرنے سے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثات علاقے مین تیز آندھیوں کے سبب پیش آئے۔
ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ سولر پلیٹیس گرنے سے کم از کم 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور کہیں کہیں ژالہ باری کا امکان
دوسری طرف گزشہ دنوں اسلام آباد اور راؤلپنڈی میں بھی شدید تیز ہواؤں کے سبب مختلف عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ جبکہ سیاہ گھنگھور گھٹاؤں کی وجہ سے اسلام آباد میں شام سے پہلے ہی اندھیرا چھا گیا۔
طوفان بادوباراں اس قدر شدید تھا کہ انتظامیہ کو جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس بند کرنا پڑی۔جبکہ شہر بھر میں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔
دوسری طرف محکمہ موسمیات نے 5 مئی تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آندھی بارش راجن پور ژالہ باری سولر پلیٹ