ویب ڈیسک:جامشورو میں تیز آندھی اور طوفان کے باعث حیسکو ریجن میں 300 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے ہیں۔

فیڈرز ٹرپ ہونے کے باعث حیدرآباد شہر سمیت مختلف علاقوں کی بجلی معطل   رہنے سے شہری کرب میں مبتلا ہیں۔

ترجمان حیسکو کے مطابق فیڈرز کی بحالی کا کام جاری ہے، 150 سے زائد فیڈرز بحال ہوچکے ہیں۔

تیز آندھی کے سبب ٹاور گرنے سے بولا خان اور احمد خان گرڈ اسٹیشنوں کی بجلی بھی معطل ہے۔

قصور : پسند کی شادی نہ ہونے پراپنےہی گھر کا صفایا کرنے والی لڑکی پکڑی گئی

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

مرکزی جمعیت اہلِ حدیث کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر انتقال کرگئے

مرکزی جمعیت اہلِ حدیث کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر انتقال کرگئے۔

سینیٹر پروفیسر ساجد کا مہرے کا آپریشن اور دل کی بائی پاس سرجری کروائی گئی تھی جس کی وجہ سے وہ صاحب فراش تھے۔

 سینیٹر پروفیسر ساجد کو مسلم لیگ (ن) نے 1994 میں پہلی مرتبہ  پنجاب سے سینیٹر منتخب کرایا جس کے بعد  وہ کئی بار سینیٹ کے ممبر رہ چکے تھے۔ اس سے قبل وہ نائجیریا میں درس و تدریس سے وابسہ رہے جہاں سے وہ 1985 میں وطن واپس لوٹے۔

اس سال فروری میں وہ 7 ویں بار مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر منتخب ہو گئے تھے۔

 وہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی مضبوطی میں بھی ان کا نمایاں کردار ادا کرتے رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

سینیٹر پروفیسر ساجد میر عالم دین مرکزی جمعیت اہلِ حدیث

متعلقہ مضامین

  • جامشورو، آندھی کے باعث حیسکو ریجن میں 300 فیڈرز ٹرپ
  • حیدر آباد میں مٹی کا طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش، متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے
  • یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے 3000 سے زائد کنٹریکٹ ملازمین نوکریوں سے فارغ
  • سینیٹر پروفیسر ساجد میر انتقال کرگئے
  • مرکزی جمعیت اہلِ حدیث کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر انتقال کرگئے
  • بھارتی ایئر لائنز کو پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے کتنا نقصان پہنچا؟
  • لاہور کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن کا مخصوص حصہ ایک ماہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ
  • تیز بارش دیکھتے ہی دیکھتے رحمت سے زحمت بن گئی
  • پاکستان نے کراچی اور لاہور فلائٹ ریجن کے مخصوص فضائی روٹس ایک ماہ کے لیے بند کر دیئے