ترکیہ کا بحریہ جہاز خیرسگالی دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
ترکیہ کا بحری جہاز TCG BÜYÜKADA خیر سگالی دورے پر کراچی پہنچ گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کراچی بندرگاہ پر ترکیہ کے بحری جہازTCG BÜYÜKADA کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران پاک ترک بحری تعاون اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ترک بحری جہاز کی آمد پاک ترک لازوال دوستی اور بھائی چارے کی علامت ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان ترکیہ دوستی ترکیہ بحری جہاز خیر سگالی دورہ کراچی پہنچ گیا وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان ترکیہ دوستی ترکیہ بحری جہاز خیر سگالی دورہ کراچی پہنچ گیا وی نیوز بحری جہاز
پڑھیں:
بھارت نے پاکستانی پرچم والے بحری جہازوں پر پابندی لگادی
حواس باختہ بھارت نے پاکستانی پرچم والے بحری جہازوں کے اپنی بندرگاہوں میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔
بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو جواز بناتے ہوئے پہلے پاکستان سے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا اور پھر بھارت نے پاکستان سے تمام اشیا کی براہ راست یا بالواسطہ درآمد پر پابندی عائد کردی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل پر پابندی کے جواب میں پاکستان نے آئی پی ایل کی لائیو اسٹریمنگ پر پابندی لگادی
اب بھارت نے ایک اور جارحانہ قدم اٹھاتے ہوئے پاکستانی پرچم والے بحری جہازوں کے داخلے پر بھی پابندی لگادی ہے۔
ڈائریکٹریٹ جنرل شپنگ ممبئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی پرچم والے بحری جہاز کی بھارت کی کسی بھی بندرگاہ میں داخلے پر پابندی ہوگی اور بھارتی پرچم والا کوئی جہاز پاکستان کی کسی بندرگاہ کا دورہ نہیں کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فضائی حدود پر پابندی سے بھارتی ایئرلائنز کو کتنا نقصان ہوگا؟
یاد رہے کہ انڈو پاک میری ٹائم پروٹوکول 2008 میں طے پایا تھا، اس پروٹوکول کے تحت دونوں ممالک کے پرچم بردار بحری جہاز ایک دوسرے کی بندرگاہ پر جاسکتے ہیں۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاک بھارتی کشیدگی اور جنگ کے بادل منڈلانے کے باوجود پاکستان کا پرچم بردار کارگو بحری جہاز کلکتہ کی پورٹ پر موجود تھا، جہاں اس نے کوئلہ اتارا۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کی 2 بڑی معیشتوں نے باہمی تجارتی پابندیوں کا اعلان کیوں کیا؟
اکستانی پرچم بردار بحری جہاز کا چارٹر ایگری منٹ حالیہ کشیدگی سے قبل طے کیا گیا اور پاکستانی بلک کارگو جہاز ‘سبی’ ملائشیا سے 26 ہزار ٹن کوئلہ لے کر کلکتہ کی بندرگاہ ہالدیہ پہنچا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بحری جہاز بھارت پاکستان پاکستانی پرچم