پہلگام واقعے کی تحقیقات میں ملائیشیا کی شمولیت کا خیر مقدم کرینگے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
—فائل فوٹوز
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان پہلگام واقعے کی تحقیقات میں ملائیشیا کی شمولیت کا خیر مقدم کرے گا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ملائیشیا کے وزیرِ اعظم سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، جس میں وزیرِ اعظم نے بھارت کے اشتعال انگیز رویے اور پہلگام واقعے کے بعد جنوبی ایشیاء میں کشیدہ صورتِ حال سے آگاہ کیا۔
شہباز شریف نے پہلگام واقعے کو بغیر ثبوت پاکستان سے منسوب کرنے کو مسترد کرتے ہوئے واقعے کی شفاف، معتبر اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کو دہرایا۔
بھارتی صارفین نے پاکستانی ملی نغمہ چلنے پر اپنی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کی تمام صورتوں اور مظاہر کی مذمت کی، بھارت کے اقدامات پاکستان کی مغربی سرحد پر انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں کو متاثر کر رہے ہیں، پاکستان سنگین معاشی بحران سے نکل کر معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، ایسے میں اس قسم کے تنازع میں ملوث ہونے کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔
دونوں وزرائے اعظم نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر بھی تبادلۂ خیال کیا اور تجارت، سرمایہ کاری سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کا عزم کیا۔
اس موقع پر وزیرِاعظم شہباز شریف نے رواں سال کے آخر میں ملائیشیا کے سرکاری دورے کے لیے آمادگی بھی ظاہر کی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اعظم شہباز شریف پہلگام واقعے
پڑھیں:
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا سعودی طیاروں نے استقبال کیا، 21 توپوں کی سلامی
—ویڈیو گریب، میاں شہباز شریف فیس بک آفیشل اکاؤنٹوزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا طیارہ جب سعودی عرب کی حدود میں داخل ہوا تو سعودی لڑاکا طیاروں نے وزیرِ اعظم کے طیارے کا استقبال کیا۔
اس موقع پر سعودی فضائیہ کے ایف-15 لڑاکا طیاروں نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے طیارے کو حصار میں لیا۔
وزیرِ اعظم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر ریاض پہنچے ہیں۔
ایئر پورٹ پر ریاض کے نائب گورنر نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔
اس موقع پر پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی، پاکستانی سفیر احمد فاروق بھی ایئر پورٹ پر موجود تھے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ریاض آمد پر شہر بھر میں سبز ہلالی پرچم لہرائے گئے اور وزیرِ اعظم کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔
وزیرِ اعظم کو سعودی افواج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
سعودی عرب میں وزیرِ اعظم شہباز شریف قصرِ یمامہ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں پاک سعودی تعلقات کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔