بھارت کی مودی حکومت کی بلاول بھٹو کے ایکس اکاؤنٹ پرپابندی
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
اسلام آباد: بھارتی دہشتگردحکومت نے بلاول بھٹو کے ایکس اکاؤنٹ پرپابندی عائد کردی۔
سینئروزیرشرجیل انعام میمن نے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردبھارتی حکومت نےبلاول بھٹوزرداری کا ایکس اکاؤنٹ بلاک کرکے بزدلی کی نئی مثال قائم کی،an کے اکاؤنٹ پرپابندی محض ڈیجیٹل سنسرشپ نہیں، مودی سرکار اور بی جے پی کے اندر چھپی سچائی سےخوف کی کھلی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کشمیری عوام کی آواز،جمہوری اقدارکےنمائندہ اورخطےمیں امن کےعلمبردارہیں، بھارتی مودی سرکارہراُس آواز کو دبانےپر تلی ہوئی ہےجو اس کی انتہاپسند ہندوتوا سوچ کو چیلنج کرتی ہے۔
سینئروزیر کا کہنا تھا کہ یہ اقدام بی جے پی کی گھبراہٹ،عدم برداشت اور سفارتی محاذ پر مکمل ناکامی کوعیاں کرتا ہے، اوچھے ہتھکنڈوں سےنہ مظالم چھپائے جا سکتے ہیں نہ کشمیریوں کےحق میں اٹھنےوالی آواز دبائی جاسکتی ہے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ چیئرمین بلاول کی آواز کروڑوں دلوں میں گونجتی ہے اور کوئی بھی ڈیجیٹل دیواراُس آوازکو روک نہیں سکتی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بلاول بھٹو نے 14 مکانات کی مالکانہ دستاویز خواتین کو دیدیں
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 14 مکانات کی مالکانہ دستاویز خواتین کے حوالے کردیں۔
بلاول بھٹو میرپورخاص کے گاؤں گھمبڑی اور واگھریجی پہنچے، اُن کے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر ذوالفقار شاہ بھی موجود تھے۔
اس موقع پر پی پی چیئرمین نے کہا کہ شہید بے نظیرخواتین کی ترقی کی خواہشمند تھیں، وہ چاہتی تھیں کہ ہر ایک کو روٹی، کپڑا اور مکان ملے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپ کا گھر بن چکا ہے، ان گھروں کی دستاویزات پر آپ کے نام اور تصاویر لگی ہوئی ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ یہ گھر اب قانونی طور پر آپ کا ہے کوئی نہیں چھین سکتا، یہ گھر آپ کا اور آپ کے بچوں کا اثاثہ ہے۔