بھارت کی جانب سے بلاول بھٹو کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک کرنے پر شیری رحمٰن کا رد عمل آ گیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارت کی جانب سے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک کرنے پرسینیٹرشیری رحمٰن کا رد عمل آ گیا ۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ بھارت سینسر شپ کا راستہ اختیار کرنے کے بجائے شواہد پیش کرے۔ بلاول بھٹو زرداری پاکستان کی آواز ہیں، ان کا اکاؤنٹ بلاک کرنا بھارت کا جھوٹ بے نقاب کرتا ہے۔ نریندر مودی سرکار سن لے کہ آوازیں دبانے سے سچ چھپتا نہیں ہے، حالیہ بھارتی اقدامات پہلگام واقعے پر پاکستانی مؤقف کو تقویت دے رہے ہیں۔ بھارت سینسر شپ کا راستہ اختیار کرنے کے بجائے شواہد پیش کرے۔
47 سالہ ٹرانس جینڈر نے خواتین کے سوئمنگ کے جس بھی مقابلے میں حصہ لیا اسی میں گولڈ میڈل جیت لیا، ہنگامہ برپا ہوگیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ خولہ چوہدری جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ خولہ چوہدری کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔راولپنڈی ڈسٹرکٹ کورٹ نے خولہ چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ سائبرکرائم ایجنسی نے 2 اینٹی اسٹیٹ سوشل میڈیا پوسٹوں پرخولہ چوہدری کو گزشتہ شب گرفتار کیا تھا۔
مزید :