کرم کے لاکھوں عوام کو بدامنی کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، سید راحت میاں
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
عرس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سید راحت حسین میاں نے کہا کہ کرم کی تعمیر و ترقی کیلئے تمام باشندے آمن بھائی چارے کو فروغ دیں، اولیائے کرام نے ہمیشہ امن کا درس دیا ہے اور ہم بھی ضلع کرم کے عوام کو امن کا پیغام دیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں میر سید عباس جان میاں اور میر سید گوہر حسین جان میاں و پسران کا عرس انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، جس میں ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ امام بارگاہ گوہر جان میاں ملانہ میں منعقدہ عرس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سید راحت حسین میاں نے کہا کہ کرم کی تعمیر و ترقی کیلئے تمام باشندے آمن بھائی چارے کو فروغ دیں، اس وقت کرم کے لاکھوں عوام کو بدامنی کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے کہا کہ اولیائے کرام نے ہمیشہ امن کا درس دیا ہے اور ہم بھی ضلع کرم کے عوام کو امن کا پیغام دیتے ہیں، عرس کے اختتام پر مجلس عزاء اور مجلس سماع منعقد ہوئی، مجلس کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی اور بقا کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں بعد ازاں عقیدت مندوں میں نیاز بھی تقسیم کی گئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عوام کو امن کا کرم کے
پڑھیں:
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی بھرپور حمایت سے بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں اپنے منطقی انجام تک جاری رہیں گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قومی اتحاد، استحکام اور ثابت قدمی کی اہمیت پر زور دیا۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے اور یہ صوبہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ ان کے مطابق بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت، باہمت اور ثابت قدم عوام ہی اس صوبے کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا مقصد صوبے کی سماجی اور معاشی ترقی کو یقینی بنانا، عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا اور خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تعاون سے بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کی یہی مشترکہ کاوشیں صوبے میں پائیدار امن کی بنیاد بنیں گی۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گے اور یہ کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک بلا تعطل جاری رہیں گی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ہر قسم کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی اور ملکی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہیں گی۔