عالمی برادری کی شرمناک خاموشی کے سائے میں غاصب و سفاک صیہونی رژیم کیجانب سے غزہ کی پٹی میں عام شہریوں کا سخت ترین محاصرہ جاری ہے جہاں 3 لاکھ کے قریب کمسن بچے بھوک و ادویات کی شدید کمی کے باعث موت کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں اسلام ٹائمز۔ غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے ایک مرتبہ پھر خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں قابض و سفاک صیہونی رژیم کی جانب سے گذشتہ 2 ماہ سے زائد کے سخت ترین محاصرے کے باعث 5 سال سے کم عمر کے 3 ہزار 500 سے زائد بچے بھوک کے باعث موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں۔ عرب چینل الجزیرہ کے مطابق، غزہ کے اسٹیٹ انفارمیشن آفس نے تاکید کی کہ گذشتہ 2 ماہ سے زائد کے سخت ترین اسرائیلی محاصرے کے دوران اس پورے علاقے میں دوسرے تقریباً 70 ہزار بچے بھی شدید غذائی قلت کے باعث ہسپتالوں میں داخل ہیں جہاں ادویات اور خصوصا فوڈ سپلیمنٹس کا بھی شدید فقدان ہے۔ غزہ میڈیا آفس نے کہا کہ اس منظم محاصرے کے باعث غزہ کی پٹی میں 5 سال سے کم عمر کے 3 ہزار 500 سے زائد بچے شدید بھوک کا شکار ہو چکے ہیں، جبکہ تقریباً 2 لاکھ 90,000 دیگر موت کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔ اس بیان میں بین الاقوامی برادری کی شرمناک خاموشی پر شدید تنقید کرتے ہوئے مزید کہا گیا ہے کہ ایک ایسے وقت میں کہ جب 11 لاکھ معصوم بچے زندہ رہنے کے لئے روزانہ کی ''کم از کم'' خوراک سے بھی محروم ہیں؛ قابض اسرائیلی رژیم فلسطینیوں شہریوں کے خلاف بھوک کو ''بطور ہتھیار'' استعمال کر رہی ہے، اور سب سے بڑھ کر یہ کہ، یہ ''انسانیت سوز جنگی جرائم'' عالمی برادری کی ''شرمناک خاموشی'' کے سائے میں کھلے بندوں انجام پا رہے ہیں!!

عالمی میڈیا رپورٹس سے معلوم ہوتا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے کھلم کھلا خلاف ورزی کے بعد سے اب تک کم از کم 57 فلسطینی شہری بھوک کے باعث جان دے چکے ہیں درحالیکہ غاصب و سفاک اسرائیلی رژیم کی جانب سے غزہ کی پٹی میں عام فلسطینی شہریوں کے خیموں، مہاجر کیمپوں، اسکولوں، ہسپتالوں اور حتی عارضی پناہ گاہوں پر بھی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب غاصب صیہونی رژیم کے کھلے جنگی جرائم پر دنیا بھر کی رائے عامہ میں پھیل جانے والے گہرے غم و غصے کے باوجود، امریکہ و بعض یورپی ممالک کی جانب سے جعلی صیہونی رژیم کو حاصل اندھی حمایت کے باعث سفاک اسرائیلی رژیم کو 23 لاکھ جمعیت کی حامل غزہ کی پٹی میں امداد کے داخلے پر راضی تک نہیں کیا جا سکا۔ عالمی امدادی اداروں کے مطابق خوراک و ادویات کی شدید قلت نے غزہ کی پٹی کو مکمل قحط سے دوچار کر رکھا ہے جبکہ بازار میں دستیاب انتہائی کم خوراک کی کم قیمتیں ناقابل تحمل ہو چکی ہیں۔ ایسے میں اقوام متحدہ نے بارہا جاری ہونے والے اپنے انتباہی بیانات میں سختی کے ساتھ خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے باشندوں میں سے 80 فیصد سے زائد کا انحصار باہر سے پہنچنے والی انسانی امداد پر ہے جو سفاک صیہونی رژیم کی جانب سے تمام سرحدی گزرگاہوں کے مکمل طور پر بند کر دیئے جانے کے باعث گذشتہ 60 سے زائد دنوں سے غزہ کی پٹی میں داخل تک نہیں ہو پائی!

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: رژیم کی جانب سے صیہونی رژیم کی غزہ کی پٹی میں کے باعث چکے ہیں موت کے

پڑھیں:

سموگ‘ فضائی آلودگی کی روک تھام کیلئے کریک ڈاؤن‘ 27 مقدمات‘ متعدد گرفتار

لاہور (نامہ نگار) پنجاب پولیس کی سموگ، فضائی آلودگی کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کے لئے کارروائیاں جاری ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سموگ کریک ڈاؤن کے دوران 27 مقدمات درج کر کے متعدد قانون شکن افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے دوران 1792 افراد کو 46 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کئے گئے جبکہ 13 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ فصلوں کی باقیات جلانے کی 98، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 1374، صنعتی سرگرمیوں کی 5 اور اینٹوں کے بھٹوں کی 12 خلاف ورزیاں رپورٹ کی گئیں۔ رواں سال کے دوران لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سموگ کریک ڈاؤن کے نتیجے میں مجموعی طور پر 2031 مقدمات درج اور 1837 قانون شکن گرفتار کئے گئے۔ 84 ہزار 778 افراد کو 21 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد جرمانے‘  جبکہ 16 ہزار سے زائد افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ فصلوں کی باقیات جلانے کی 742، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 57 ہزار 301، صنعتی سرگرمیوں کی 1689 اور اینٹوں کے بھٹوں کی 3265 خلاف ورزیاں رپورٹ کی گئیں۔

متعلقہ مضامین

  • علامہ صادق جعفری کا سوڈان میں جاری خانہ جنگی اور لرزہ خیز مظالم پر شدید تشویش کا اظہار
  • سموگ‘ فضائی آلودگی کی روک تھام کیلئے کریک ڈاؤن‘ 27 مقدمات‘ متعدد گرفتار
  • شہرِ قائد میں 6 روز کے دوران 26 ہزار سے زائد ای چالان
  • پاکستان سے اب تک 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس چلے گئے
  • کراچی میں 6 روز کے دوران ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی پر 26 ہزار سے زائد ای چالان کٹ گئے
  • کراچی ، ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی,6 دن 26 ہزار سے زائد ای چالان
  • چین نے پاکستان کے لئے لاکھوں ڈالر کی رقم جاری کردی
  • پاکستان سے اب تک 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس
  • غزہ کی امداد روکنے کیلئے "بنی اسرائیل" والے بہانے
  • انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں ایک کروڑ 12 لاکھ  سے زائد مالیت کی منشیات برآمد