بھارت کی متعدد پاکستانی پوسٹس پر بلااشتعال فائرنگ، پاکستان کا دندان شکن جواب
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
بھارت نے پاکستان کی متعدد پوسٹس پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے جس کا پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دے دیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کی متعدد پوسٹوں پر اتوار اور پیر کی درمیانی شب بلااشتعال فائرنگ کی تاہم اس کو پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دے دیا۔
بھارت نے نکیال، کھوئی رٹا، شاردا اور کیل سیکٹرز میں فائرنگ کی۔ علاوہ ازیں نیلم اور حاجی پیر سیکٹر میں بھی بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔
خبر اپ ڈیٹ کی جا رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت کو پاک فوج کا منہ توڑ جواب بھارت کی بلااشتعال فائرنگ پاک بھارت کشیدگی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت کی بلااشتعال فائرنگ پاک بھارت کشیدگی بلااشتعال فائرنگ فائرنگ کی
پڑھیں:
پی ایس ایل پر پابندی کے جواب میں پاکستان نے آئی پی ایل کی لائیو اسٹریمنگ پر پابندی لگادی
حکومت نے پاکستان میں مقامی پلیٹ فارمز پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی آن لائن سٹریمنگ پر پابندی عائد کر دی ہے۔
یہ فیصلہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے پہلگام میں حملے کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی آن لائن سٹریمنگ پر پابندی کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مقبول ترین کرکٹ فرنچائز لاہور قلندرز کے فیس بک اور انسٹاگرام پیجز بھارت میں ناظرین کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سچ سے لرز جانے والی مودی سرکار نے آئی ایس پی آر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بلاک کردیے
فرنچائز کے ترجمان کے مطابق بھارت میں صارفین کو لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا پیجز تک رسائی حاصل نہیں رہی۔
ترجمان نے بتایا کہ بھارت میں ناظرین کو ایک پیغام موصول ہو رہا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آپ کے پیجز بھارت میں دستیاب نہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی جانب سے اس پابندی کی کوئی واضح وجہ تاحال سامنے نہیں آئی۔
یہ بھی پڑھیں:یوٹیوب چینلز کے بعد بھارت نے پاکستانی اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کردیے
انسٹاگرام کی طرف سے فراہم کردہ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ پابندی بھارت میں اطلاعات و ٹیکنالوجی سے متعلق مقامی قانون کے تحت عائد کی گئی ہے۔
ایک حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پابندی جمعہ کی رات کو عائد کی گئی ہے اور ان تمام پلیٹ فارمز پر لاگو ہوگی جو پہلے پاکستان میں آئی پی ایل کے میچز دکھا رہے تھے۔
اس سے قبل بھارت نے کئی معروف پاکستانی کرکٹرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کیا تھا۔اس پابندی کی کوئی باضابطہ ہدایت نہیں کی گئی تاہم ایکس کے بھارتی صارفین نے رپورٹ کیا کہ وہ اب بابر اعظم، شاہین آفریدی اور حارث رؤف جیسے پاکستانی ستاروں کے پروفائلز تک رسائی حاصل نہیں کر پارہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں