امریکا کی بھارت کے مقابلے میں پاکستان کو رعایت ، 19 فیصد ٹیرف عائد کردیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)امریکا نے بھارت کے مقابلے میں پاکستان کو رعایت دیتے ہوئے 19 فیصد ٹیرف عائد کر دیا۔ وائٹ ہائوس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستانی مصنوعات پر 19 فیصد جوابی ٹیرف عائد کیا ہے جبکہ بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔ اس طرح جنوب ایشیا کے 3 بڑے ملکوں میں سے پاکستان کو سب سے زیادہ رعایت دی گئی ہے۔
وائٹ ہائوس کے مطابق جنوبی افریقا پر 30 اور سوئٹزرلینڈ پر 39 فیصد، ترکیے پر 15فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے جبکہ مشرق وسطی میں امریکا کے انتہائی قریبی اتحادی اسرائیل پر 15فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ پالیسیوں پر اختلافات کے سبب امریکا نے کینیڈا پر ٹیرف 25 سے بڑھا کر 35 فیصد کر دیا ہے۔امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق جن ملکوں پر 10 فیصد ٹیرف عائد کیاگیا ہے ان میں برطانیہ، برازیل، فاکلینڈ آئی لینڈز شامل ہیں۔(جاری ہے)
جن ملکوں پر 15 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے ان میں ترکیہ، اسرائیل، افغانستان، انگولا، بولیویا، بوٹسوانا، کیمرون، چاڈ، کوسٹا ریکا، آئیوری کوسٹ، کانگو، ایکواڈور، گنی،فجی، گھانا، گیانا، آئس لینڈ، اسرائیل،جاپان، اردن، لیسوتھو، مڈغاسکر، ملاوی، ماریشس، موزمبیق، نمیبیا، نورو، نیوزی لینڈ، نایجیریا، شمالی مقدونیہ، ناروے، پاپوا نیوگنی، جنوبی کوریا، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو، یوگنڈا، وناوتو، وینزویلا، زیمبیا، زمبابوے شامل ہیں۔امریکا کی جانب سے نکاراگوا پر 18 فیصد ٹیرف نافذ العمل کیا گیاہے۔پاکستان کی طرح جن دیگر ملکوں پر 19 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے ان میں انڈونیشیا، ملائیشیا، فلپائن، تھائی لینڈ اور کمبوڈیا شامل ہیں جبکہ بنگلادیش کی طرح جن دیگر ملکوں پر 20 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے ان میں سری لنکا، ویتنام اور تائیوان شامل ہیں۔بھارت کی طرح جن ملکوں پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیاگیا ہے ان میں قازقستان، تیونس اور مالدوا شامل ہیں۔امریکا کی جانب سے جن ممالک پر 30 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے ان میں الجزائر،لیبیا، بوسنیا ہرزیگوینا اور جنوبی افریقا شامل ہیں۔اس کے علاوہ میانمار اور لاوس پر 40 فیصد جبکہ شام پر سب سے زیادہ یعنی 41 فیصد ٹیرف کے نفاذ کا اعلان کیا گیا ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے شامل ہیں ملکوں پر
پڑھیں:
نادرا نے شناختی کارڈ کے اندراج کے عمل کو مزید تیز کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-02-13
کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)نے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے نئے ورژن میں اردو مینو کے ساتھ کئی نئے جدید فیچرز متعارف کرا دیئے۔نادرا نے شناختی کارڈ کے اندراج کے عمل کو مزید تیز، آسان اور مکمل طور پر ڈیجیٹل بنانے کے لئے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کا نیا ورژن 5.0.0 لائونچ کر دیا ہے، جو پاکستان میں مقیم اور بیرونِ ملک پاکستانی شہریوں دونوں کے لیے دستیاب ہوگی۔نادرا کے مطابق ایپ میں نیا ڈیش بورڈ، بہتر سرچ آپشنز، اور شناختی کارڈ منسوخی کا تیز تر نظام شامل کیا گیا ہے، اردو مینو خاص طور پر دیہی علاقوں کے صارفین کو مدنظر رکھ کر متعارف کرایا گیا ہے۔اہم فیچرز میں ایپ کے اِن باکس کے ذریعے ریئل ٹائم اپلیکیشن ٹریکنگ، یونین کونسلز کے تعاون سے آن لائن ڈیتھ رجسٹریشن، چہرے کی بائیو میٹرک تصدیق، فیملی ریکارڈ تک رسائی ، نادرا سینٹرز پر اپوائنٹمنٹ بکنگ، اور اسمارٹ این آئی سی، سی آر سی اور ایف آر سی کی فیسوں کی محفوظ آن لائن ادائیگی شامل ہیں۔اب صارفین پورا اندراجی عمل اپنے موبائل فون پر ہی مکمل کر سکیں گے، جس میں سروس کا انتخاب، لائیو فوٹو اور فنگرپرنٹس کیپچر، دستاویزات اپ لوڈ، ڈیجیٹل فیس ادائیگی اور کارڈ کی فراہمی تک کا ریئل ٹائم ٹریکنگ سسٹم شامل ہے۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بھی این آئی سی او پی کی آن لائن درخواست اور تجدید کی سہولت دستیاب ہے، جس کے بعد کارڈ براہِ راست ان کے بیرونِ ملک پتے پر بھیج دیا جائے گا۔نادرا کے مطابق ایپ کا نیا ورژن تیز کارکردگی، آسان نیویگیشن اور مکمل طور پر پیپر لیس عمل فراہم کرتا ہے، اپ ڈیٹ شدہ ایپ ڈان لوڈ کریں تاکہ جدید سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں۔