غزہ میں امداد کی بندش کے باعث غذائی بحران مزید شدید ہوگیا، فاقہ کشی سے 3 لاکھ کے قریب بچے موت کے دہانے پر پہنچ گئے۔
غزہ میں بے بی فارمولا دودھ اور دیگر غذائیت نہ ملنے سے ساڑھے 3 ہزار سے زائد شیر خوار بچوں کی زندگیاں بھی خطرے میں پڑ گئیں۔
اسرائیل نے غزہ جنگ بندی کے دوران 2 مارچ کو غزہ میں ہر طرح کی امداد کے داخلے پر پابندی عائد کی تھی جو تاحال برقرار ہے۔
اسرائیلی اقدام پر اقوام عالم کی مجرمانہ خاموشی پر غزہ میں غذائی امداد کی نگرانی کرنے والی تنظیم اوکسفیم نے غزہ کے بچوں کی حالت زار کا ذمہ دار پوری دنیا کو قرار دے دیا۔
دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی بمباری بھی جاری ہے اور صبح سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 40 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان؛ انڈیکس میں 2900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

کراچی:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس میں 2900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے آخری دن بازارِ حصص میں زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 2900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

جمعہ کے روز پی ایس ایکس میں کاروبار کا آغاز 1602 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ شروع ہوا تو 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 12 ہزار 929 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

بعد ازاں مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا اور انڈیکس مجموعی طور پر 2924 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 14 ہزار 250 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی رہی تھی جب کہ بدھ کے روز 3545 پوائنٹس کی بڑی کمی کے ساتھ انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار 326 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا اور گزشتہ روز یوم مزدور کی تعطیل کے بعد آج مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جنگلات میں طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، مسافر بچوں سمیت مگرمچھوں کے بیچ پھنس گئے
  • عجب کرپشن کی غضب کہانی ، پی اے آر سی کو 2کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد کا چونا
  • پنجاب: 11 لاکھ آؤٹ آف سکول بچوں کی انرولمنٹ کا منفرد ریکارڈ قائم
  • پنجاب میں 11 لاکھ آؤٹ آف اسکول بچوں کی انرولمنٹ کا منفرد ریکارڈ
  • اسرائیل میں نیتن یاہو کیخلاف بڑا مظاہرہ، جنگ بندی اور یرغمالیوں کی واپسی کا مطالبہ زور پکڑ گیا
  • اسرائیلی فضائیہ کا دمشق میں شامی صدارتی محل کے قریب حملہ
  • صیہونی فوج کی غزہ کے تین مقامات پر سفاکانہ بمباری، 30 سے زائد فلسطینی شہید، متعدد زخمی
  • غزہ کیلئے انسانی امداد کے حامل ایک اور بحری جہاز پر اسرائیلی حملہ!
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان؛ انڈیکس میں 2900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ