غزہ میں کسی کو بھوکا نہیں دیکھنا چاہتے، وہاں بہت برا ہو رہا ہے؛ امریکی صدر ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
صدر ٹرمپ نے غزہ کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ہم غزہ میں کسی کو بھوکا نہیں دیکھنا چاہتے، وہاں بہت برا ہو رہا ہے"۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیو جرسی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عالمی حالات پر اظہار خیال کیا، ٹرمپ نے نے کہا کہ غزہ میں کسی کو بھوکا نہیں دیکھنا چاہتے وہاں بہت برا ہو رہا ہے، صدر ٹرمپ نے بتایا کہ امریکی ایلچی غزہ میں خوراک کی فراہمی کے حوالے سے کام کر رہے ہیں اور انسانی بنیادوں پر امداد پہنچانے کی کوششیں جاری ہیں۔
روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ پر بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ "اس جنگ میں بھاری جانی نقصان ہو رہا ہے، اگر روس نے جنگ نہ روکی تو اس پر مزید پابندیاں عائد کی جائیں گی۔" انہوں نے یوکرین کی خودمختاری کی حمایت کرتے ہوئے جنگ کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔
یہ پڑھیں:ٹرمپ کے مشیر کا بھارت پر روسی تیل خرید کر یوکرین جنگ میں معاونت فراہم کرنے کا الزام
ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت سمیت کئی ممالک کے درمیان جنگیں رکوائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہم نے پاک بھارت جنگ جیسے کئی بحرانوں کو سفارتی ذرائع سے روکا۔"
امریکی معیشت پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے سابق امریکی صدر جو بائیڈن پر تنقید کی اور کہا کہ "بائیڈن نے معیشت کے متعلق گمراہ کن اعداد و شمار دیے، جو عوام کو دھوکا دینے کے مترادف ہیں۔"
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کرتے ہوئے ہو رہا ہے کہا کہ
پڑھیں:
اہان پانڈے کا سیارا سے پہلے کا ’’لفنگا‘‘ روپ، جو فلم میں نظر نہیں آیا
بالی ووڈ کی حالیہ کامیاب فلم ’’سیارا‘‘ کے ہدایت کار موہت سوری نے دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ اہان پانڈے ٹک ٹاک پر پہلے ’’گھٹیا اور کراہت آمیز‘‘ ویڈیوز بنایا کرتے تھے جنہیں بعد میں انہوں نے ڈیلیٹ کردیا۔
فلم ’’سیارا‘‘ کے مرکزی اداکار اہان پانڈے ان دنوں فلمی حلقوں میں چرچے کا موضوع بنے ہوئے ہیں۔ 18 جولائی کو ریلیز ہونے والی اس فلم نے نہ صرف باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کی بلکہ اہان کو بھی راتوں رات سپر اسٹار بنا دیا۔
فلم کی ریلیز سے پہلے یش راج فلمز نے اہان کو پروموشنل سرگرمیوں سے دور رکھنے کی حکمت عملی اپنائی تھی۔ ہدایت کار موہت سوری نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ’’اہان کی وہ پرانی ویڈیوز دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ وہ ایک مکمل ’چپڑی ٹک ٹاکر‘ تھا، بالکل لفنگا ٹائپ کا لڑکا۔ لیکن فلم سیارا میں اس کا یہ روپ بالکل نظر نہیں آتا، کیونکہ اس کی ضرورت ہی نہیں تھی۔‘‘
ہدایت کار نے فلم کی مرکزی اداکارہ انیت پڈا کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ اس میں مزاح کی غیر معمولی صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے ایک واقعہ بتاتے ہوئے کہا ’’کچھ دن پہلے انیت نے ویڈیو کال پر اپنی ماں کی نقل اتاری جو اسے ماسک نہ پہننے پر ڈانٹ رہی تھیں۔ میں ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گیا۔‘‘
موہت سوری نے اہان اور انیت دونوں اداکاروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان تمام نئے اداکاروں سے کہیں بہتر ہیں جن کے ساتھ وہ ماضی میں کام کر چکے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ موہت سوری نے عمران ہاشمی، آدتیہ رائے کپور اور شردھا کپور جیسے نامور اداکاروں کے ساتھ بھی کامیاب فلمیں بنائی ہیں۔