بھارتی فضائیہ اور رافیل طیارے ایک بار پھر الرٹ،فضائی گشت شروع
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
نئی دہلی (اوصاف نیوز) رافیل طیاروں سے لیس بھارتی فضائیہ اس وقت مغربی سرحد پر جنگی فضائی گشت انجام دے رہی ہے، بھارت کی جنگی تیاریوں میں خطرناک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، اور بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ممکنہ طور پر پاکستان پر محدود فضائی حملوں کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔
بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے اتوار کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کو مغربی سرحد پر جاری جنگی مشقوں، لڑاکا طیاروں کی تیاری اور فضائی دفاعی نظام کی ہائی الرٹ حالت کے حوالے سے بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق، بھارتی وزیراعظم مودی نے عسکری قیادت کو پاکستان کے خلاف کسی بھی وقت اور کسی بھی مقام پر کارروائی کی ’’مکمل آزادی‘‘ دے دی ہے۔ یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دنیش کے تریپاتھی نے بھی مودی کو جنگی تیاریوں سے متعلق الگ ملاقات میں آگاہ کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رافیل طیاروں سے لیس بھارتی فضائیہ اس وقت مغربی سرحد پر جنگی فضائی گشت (CAPs) انجام دے رہی ہے، جبکہ متعدد ائر بیسز پر مکمل مسلح جنگی طیارے ہمہ وقت حملے کے لیے تیار رکھے گئے ہیں۔
ان طیاروں میں 4.
یاد رہے کہ 2019 میں جب بھارتی فضائیہ نے بالا کوٹ پر ناکام حملہ کیا تھا، تب رافیل طیارے بھارت کے پاس نہیں تھے۔ اب بھارتی حکام ایک مرتبہ پھر اسی طرح کے حملے کی تیاری کر رہے ہیں، لیکن اس بار جدید ہتھیاروں کے زعم میں پاکستان کے صبر کو آزمانا چاہتے ہیں۔
پاکستانی افواج نے حالیہ دنوں میں بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔ راجوری، پونچھ، مینڈھر، نوشہرہ اور کپواڑہ سمیت کئی علاقوں میں بھارت نے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مشین گنوں اور رائفلز سے حملے کیے، جس کا پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جواب دیا۔
مودی سرکار کا یہ جنگی جنون دراصل انتخابی مفادات اور داخلی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کی ایک گھناؤنی چال ہے۔ پاکستان نہ صرف اس خطرناک صورتحال پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہے، بلکہ سفارتی اور عسکری سطح پر بھرپور تیاری کے ساتھ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پرعزم ہے۔
بین الاقوامی برادری کو چاہیے کہ بھارت کی ان جنگی تیاریوں اور خطے میں امن کو خطرے میں ڈالنے والی حرکتوں کا فوری نوٹس لے۔ پاکستان امن کا داعی ضرور ہے، لیکن دفاع میں غافل نہیں۔
بلوچستان: مسلح افراد نے نوشکی خاران روڈ منصوبے پر کام کرنیوالے 4 مزدور اغوا کرلیے
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بھارتی فضائیہ
پڑھیں:
راجستھان سرحد پر پاکستان نے جنگی جہاز اور توپ خانے کے یونٹس تعینات کردیئے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
بمبئی (اوصاف نیوز) مودی سرکار کی دھمکیوں اور اشتعال انگیزیوں کے تناظر میں پاکستان کسی بھی ممکنہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی تیار تو ہے ہی، لیکن بھارت میں پاکستان کے ایک ایک قدم کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔
پاکستان ایئر فورس ایک ہی وقت میں تین بڑی فضائی مشقیں ”فضائے بدر“، ”للکارِ مومن“ اور ”ضربِ حیدری“ جاری رکھے ہوئے ہے، جن میں ایف-16، جے-10 اور جے ایف-17 جیسے جدید لڑاکا طیارے شامل ہیں۔
یہ مشقیں 29 اپریل سے جاری ہیں، اور ان میں سویڈن سے حاصل شدہ سیب (Saab) ایئر بورن وارننگ اینڈ کنٹرول سسٹم (AWACS) طیارے بھی شریک ہیں، جو دشمن کی ہر حرکت پر نظر رکھ رہے ہیں۔
ادھر پاکستان آرمی کے اسٹرائیک کور کے یونٹس بھی اپنی متعلقہ حدود میں بھرپور جنگی تربیت کر رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سرحدی علاقوں میں ایئر ڈیفنس یونٹس، جدید ریڈار سسٹمز اور چینی ساختہ SH-15 ہاوٹزر توپیں تعینات کی جا چکی ہیں۔ جو ہر طرح کی بھارتی مہم جوئی کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پاکستانی فوج نے اپنے ہوائی اڈوں کی حفاظت کے لیے ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز کو بھی متحرک کر دیا ہے جبکہ نیوی کو بھی ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ سیاچن، سیالکوٹ، اور فاضلکہ کے علاقوں میں ریڈار اور الیکٹرانک وارفیئر سسٹمز کی صف بندی مکمل کر لی گئی ہے تاکہ دشمن کی فضائی یا زمینی پیش قدمی کا بروقت پتہ چلایا جا سکے۔
دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پاکستانی فوج نے بھارت کے ساتھ سرحد پر اپنی عسکری موجودگی میں اضافہ جاری رکھا ہے، اور اگلی صفوں میں فضائی دفاع اور توپ خانے کے یونٹس تعینات کر دیے ہیں۔ ساتھ ہی کہا گیا کہ راجستھان کے ضلع بَرمیڑ کے لونگے والا سیکٹر کے قریب جدید ریڈار سسٹمز اور فضائی دفاعی ہتھیاروں کے نظام بھی نصب کیے جا چکے ہیں۔
بھارتی قیادت کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ پاکستان نہ صرف ایٹمی طاقت ہے بلکہ اپنی خودمختاری اور سلامتی کا تحفظ کرنا بخوبی جانتا ہے۔ اگر بھارت نے مہم جوئی کی حماقت کی، تو اس کا خمیازہ اسے نہ صرف سرحد پر بلکہ عالمی سطح پر بھی بھگتنا پڑے گا۔
تیسری بار صدارتی امیدوار،امریکی صدر ٹرمپ کا الیکشن لڑنے سے انکار، جے ڈی وینس کا نام دیدیا