Islam Times:
2025-05-05@12:43:50 GMT

ترک اسرائیل تعلقات، چند حقائق

اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT

ترک اسرائیل تعلقات، چند حقائق

اسلام ٹائمز: اردگان واحد مسلم رہنما ہیں جنہوں نے اسرائیل کے پانچ سرکاری دورے کیے، اور اپنے ایک دورے کے دوران، انہوں نے صہیونی تحریک کے بانی تھیوڈور ہرزل کی قبر پر حاضری دی اور انہیں سلام پیش کیا۔ خصوصی رپورٹ:    1۔ ایشیا اور یورپ کے سنگم پر واقع مسلمان ملک ترکی دنیا کا واحد اسلامی ملک ہے جو نیٹو کا رکن ہے۔ ترکی واحد اسلامی ملک تھا جس نے 1948 میں قابض اسرائیلی ریاست کو تسلیم کیا۔
2۔ ترکی واحد اسلامی ملک ہے جہاں سرکاری طور پر ہم جنس شادی کی اجازت ہے۔
3۔ ہر سال تقریباً نصف ملین اسرائیلی سیاح سیاحت اور سیر و تفریح کے لیے ترکی کا سفر کرتے ہیں۔ ترکی واحد اسلامی ملک ہے جہاں اسرائیلی سیاح بغیر ویزے کے سفر کر سکتے ہیں لیکن فلسطینیوں کے لیے ویزا پہلی شرط ہے۔   4۔ ترکی میں عریاں ساحل اور جسم فروشی کے لیے بیس ہزار قانونی نائٹ کلب اور شراب خانے ہیں۔ ترکی کو جسم فروشی کے مراکز سے ہر سال چار ارب ڈالر کی آمدنی ہوتی ہے۔
5۔ ترکی میں 26 امریکی اور نیٹو فوجی اڈے ہیں، جن میں سے سب سے بڑا شام کے قریب انجرلک جوہری اڈہ ہے۔
6۔ ترکی میں اسرائیل کے دو بڑے فوجی اڈے ازمیر اور قونیہ کے شہروں میں ہیں۔ جاری جنگ کے دوران غزہ اور لبنان پر اسرائیلی ڈرون حملے ان اڈوں سے ہوتے تھے اور ہو رہے ہیں۔
7۔ اردوگان کے دور میں، ترکی نے اسرائیل کے ساتھ 40 معاہدوں پر دستخط کیے، جن میں فوجی اڈے، سمندری راستے، سیاحت، تجارت، اور دفاعی اور فوجی ہتھیاروں کی خرید و فروخت شامل ہیں۔
8۔ استنبول کی سرکاری فیکٹریوں میں اسرائیلی فوجیوں کے لیے ملٹری یونیفارم تیار کیے جا رہے ہیں۔
9۔ دنیا کی دوسری سب سے بڑی اسرائیلی ہتھیاروں کی فیکٹری ترکی میں واقع ہے۔
10۔ ترکی اور اسرائیل کے درمیان تاریخ کا سب سے بڑا تجارتی تبادلہ 2022 میں 9 بلین ڈالر تک پہنچ گیا۔ 11۔ اردگان واحد مسلم رہنما ہیں جنہوں نے اسرائیل کے پانچ سرکاری دورے کیے، اور اپنے ایک دورے کے دوران، انہوں نے صہیونی تحریک کے بانی تھیوڈور ہرزل کی قبر پر حاضری دی اور انہیں سلام پیش کیا۔
12۔ اردگان واحد مسلمان سیاستدان ہیں جنہیں صہیونیوں نے امریکہ میں "یہودی جرات" کے تمغے سے نوازا ہے۔
13۔ غزہ میں جاری جنگ میں جب یمن نے آبنائے باب المندب کو بند کیا تو صدر اردگان نے باضابطہ طور پر اسرائیل کو اپنے ہتھیار اور سامان (سمندر روم) کے ذریعے منتقل کرنے کی اجازت دی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: واحد اسلامی ملک اسرائیل کے ترکی میں کے لیے

پڑھیں:

غزہ میں اسرائیلی جارحیت،صیہونی طیاروں کی البریج پر بمباری،9 افراد شہید

غزہ(نیوز ڈیسک)غزہ میں اسرائیلی جارحیت،صیہونی طیاروں کی البریج پر بمباری میں ایک ہی خاندان کے نو افراد شہید ہوگئے،چوبیس گھنٹے کے دوران مزید تینتالیس فلسطینی شہید ہوئے۔

اسرائیل کی بین الاقوامی سمندری حدود میں بھی دہشتگردی جاری ہے،غزہ کیلئے امداد لے جانے والے بحری جہازپرمالٹا کے قریب ڈرون حملہ کردیا گیا،جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی،عملے کے بارہ افراد اور چار امدادی کارکنوں کو ریسکیوکرلیا گیا۔

دوسری جانب اسرائیل نے شام پربھی حملہ کردیا،حما کے دیہی علاقے کو نشانہ بنایا ۔۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکا کہنا ہے کہ حملوں کا مقصد شام کی نئی قیادت کو دروز کے خلاف جارحانہ اقدام سے روکنا ہے

بھارت کی اناڑی فضائیہ ایکسپریس وے پر جنگی طیارہ اتارنے کی کوشش میں ناکام

متعلقہ مضامین

  • سابق صیہونی وزیراعظم نے حکومت کے خلاف سول نافرمانی کا مطالبہ کر دیا
  • پاکستان عوامی تحریک کا اسرائیل و بھارت کیخلاف احتجاج
  • قاہرہ تل ابیب تعلقات میں بڑھتی کشیدگی
  • حماس نے ہمارے 2 اسرائیلی فوجی مار دیے، نیتن یاہو حواس باختہ
  • غزہ پر بڑا حملہ؟ اسرائیل نے ہزاروں ریزرو فوجیوں کو طلب کرنے کا منصوبہ منظور کر لیا
  • غزہ پر بڑے حملے کے لیے اسرائیل نے ریزرو فوجیوں کو طلب کر لیا، اسرائیلی میڈیا
  • اسرائیل شام میں حملے فوری طور پر روک دے، اقوام متحدہ
  • اسرائیل نے غزہ کے اسپتالوں اور مساجد سمیت ہر جگہ بمباری کی ہے: حافظ نعیم الرحمٰن
  • غزہ میں اسرائیلی جارحیت،صیہونی طیاروں کی البریج پر بمباری،9 افراد شہید