پچ سے متعلق غلط پیشگوئی پر ڈیوڈ وارنر نے شاہین کا مذاق اڑادیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
لاہور:
کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے لاہور قلندرز کے قائد شاہین شاہ آفریدی کو ہلکے پھلکے انداز میں آڑے ہاتھوں لے لیا۔
اتوار کی رات قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سنسنی خیز میچ میں کراچی کنگز نے 4 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔ میچ کے بعد وارنر نے جہاں اپنی ٹیم کی جیت کی تعریف کی وہیں شاہین کی پچ سے متعلق پیشگوئی کو بھی مذاق کا نشانہ بنایا۔
وارنر نے مسکراتے ہوئے کہا کہ "شاہین نے کہا تھا کہ پچ اسپن کرے گی لیکن یہاں تین میچوں میں ایک گیند بھی نہیں گھومی۔ میں ان کی بات پر حیران رہ گیا تھا۔"
بارش کے باعث میچ 15 اوورز تک محدود تھا جس میں لاہور قلندرز نے 160 رنز بنائے۔ اوپنرز محمد نعیم اور فخر زمان نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے بالترتیب 29 گیندوں پر 65 اور 33 گیندوں پر 51 رنز کی اننگز کھیلیں۔
کراچی کنگز نے 168 رنز کا نظر ثانی شدہ ہدف تین گیندوں قبل ہی حاصل کر لیا۔ نوجوان بلے باز عرفان خان نیازی نے شاندار 48 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔
لاہور نے اسپن کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے اسپنرز پر انحصار کیا مگر وارنر نے فاسٹ بولرز پر اعتماد برقرار رکھا جو ان کے حق میں گیا۔
وارنر نے کہا کہ "ہم نے اپنی حکمت عملی تبدیل نہیں کی اور بولرز نے کمال کر دیا۔ اب ٹیم میں مزید اسپنر کی گنجائش نہیں لگ رہی۔"
وارنر نے عرفان خان نیازی کی اننگز کو بھی سراہا اور کہا کہ "یہ ایک شاندار جیت تھی۔ عرفان کی اننگز نے ہمیں فتح دلائی۔ ہم نے اس پر اعتماد کیا تھا، اور اس نے آج اپنی کلاس دکھا دی۔"
اس کامیابی کے بعد کراچی کنگز پی ایس ایل 10 کے پوائنٹس ٹیبل پر 10 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ گئی ہے، انہوں نے آٹھ میں سے پانچ میچ جیتے ہیں۔
کراچی کنگز اپنا اگلا میچ 8 مئی کو پشاور زلمی اور 10 مئی کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف راولپنڈی میں کھیلے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کراچی کنگز وارنر نے
پڑھیں:
کل سے 23 جون کے دوران ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی
---فائل فوٹورواں ماہ 20 سے 23 جون کے درمیان ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ 20 سے 23 جون کے دوران مون سون ہواؤں کے باعث بارشوں کا امکان ہے جس سے گرمی کا زور ٹوٹ سکتا ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق 20 سے 23 جون کے دوران مشرقی بلوچستان، اسلام آباد، پنجاب اور جنوبی پنجاب میں بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران خیبر پختون خوا میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
اسی طرح 21 سے 23 جون کے دوران گلگت بلتستان اور کشمیر میں جبکہ 22 سے 23 جون کے دوران سندھ کے علاقوں میں بارش متوقع ہے
محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔