امریکاکی اپنےشہریوں کوپاکستان اوربھارت کاسفرنہ کرنےکی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
امریکانےپاکستان اوربھارت کےلیےنئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ہے. جس میں امریکا نے ممکنہ پاک بھارت جنگ اور دہشتگردے کے واقعات کے پیش نظر اپنےشہریوں کوپاکستان اوربھارت کاسفرنہ کرنےکی ہدایت کی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کے لیے جاری کی گئی ٹریول ایڈوائزری میں کہا ہے کہ پاک بھارت سرحدوں پردونوں ملکوں کےفوجی بڑی تعدادمیں موجودہیں، پاک بھارت سرحد اور ایل اوسی کےقریبی علاقوں میں دونوں ممالک کی افواج کے درمیان مسلح تصادم کاخدشہ ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق جرائم اور دہشت گردی کےپیش نظرامریکی شہریوں کو بھارت کا سفر کرنے سےگریز کی ہدایت کی گئی ہے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاکستان کے بڑے شہرمیں امریکیوں کو نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت
امریکا نے کراچی میں اپنے عہدیداروں کو نقل و حرکت عارضی طور پر محدود کرنے کی ہدایت کردی۔
برطانوی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے بیان میں کہا کہ کراچی میں سرکاری عہدیداروں کو بڑے ہوٹلوں تک نقل و حرکت عارضی طور پر محدود کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا یہ اقدام کراچی میں قائم امریکی قونصل جنرل کی رپورٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ امریکی حکومتی عہدیداروں کی جانب سے کراچی میں امریکی قونصل جنرل کو مذکورہ ہوٹلوں میں جانے سے عارضی طور پر روک دیا ہے۔
اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے کہا بیرون ممالک میں بعض اوقات ایسے علاقوں میں جہاں سیاحوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے، ہوٹلوں، مارکیٹس، شاپنگ مالز اور ریستورانوں میں امریکی سرکاری عہدیداروں کی عارضی طور پر نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایات کی جاتی ہیں۔