Daily Mumtaz:
2025-11-03@19:26:50 GMT

بنوں : ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT

بنوں : ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے غونڈیری میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا۔

ایف سی اہلکاروں نے حملے کا بھرپور جواب دیا، جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ دونوں جانب سے فائرنگ کا شدید تبادلہ کئی منٹ تک جاری رہا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایف سی اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ حملے کو ناکام بنایا اور چیک پوسٹ کو محفوظ رکھا۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ ممکنہ سہولت کاروں یا فرار ہونے والے دہشت گردوں کو گرفتار کیا جا سکے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حالیہ کارروائی دہشت گردوں کی جانب سے علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش تھی، جسے ناکام بنا دیا گیا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ایف سی

پڑھیں:

پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا، 18 دہشت گرد گرفتار

دہشت گردوں سے دھماکہ خیزمواد،خود کش جیکٹ بنانے کا سامان برآمدہوا
خطرناک دہشتگرد شہرمیں دہشتگردی کی پلاننگ مکمل کرچکا تھا،سی ٹی ڈی حکام

محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب میں ایک ماہ کے دوران 386 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 18 دہشت گرد گرفتار کرلئے ۔دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظرسی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں ایک ماہ میں 386 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے گئے،جس میں انتہائی خطرناک دہشت گرد تنظیم کے اہم رکن سمیت اٹھارہ دہشتگردوں کو گرفتارکرلیاگیا ۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائی لاہور،منڈی بہائوالدین،خوشاب،بہاولپور،ٹوبہ ٹیک سنگھ،گوجرانوالہ، نارووال،پاک پتن،بھکرمیں کی گئیں،انتہائی خطرناک دہشت گرد تنظیم کا اہم رکن گرفتار کرلیا گیا۔حکام کے مطابق دہشتگرد پنجاب کے ایک شہرمیں دہشت گردی کی پلاننگ مکمل کرچکا تھا،دہشت گردوں سے دھماکہ خیزمواد،خود کش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد ہوا،رواں ماہ میں4601 کو مبنگ آپریشنز کے دوران 320 مشتبہ افراد گرفتارکیے۔حکام کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت محمدکریم علی رضامحمد عزیزمحمد علی،ہاشم ،نور الامین سلیم ،صدام وغیرہ کے نام سے ہوئی۔دہشت گردمختلف مقامات پر کارروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے،کومبنگ آپریشنز میں 109892 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • شمالی وزیرستان:ڈی پی او کی گاڑی پر حملہ،5اہلکارلہولہان
  • افغان دراندازی ناکام، 3 فتنہ الخوارج دہشگرد ہلاک،ترجمان پاک فوج
  • افغانستان سے دراندازی ناکام، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 خوارج ہلاک، افغان بارڈر فورس کا اہلکار بھی شامل
  • شمالی وزیرستان میں ڈی پی او کی گاڑی پر فائرنگ، 6 پولیس اہلکار زخمی
  • شمالی وزیرستان؛ ڈی پی او کے اسکواڈ پر حملہ، 5 پولیس اہلکار زخمی
  • خیبر، دہشت گردوں نے مغوی پولیس اہلکار رہا کردیا
  • ہنگو : پولیس کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ، ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار زخمی
  • پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا، 18 دہشت گرد گرفتار
  • کراچی: حملے کی منصوبہ بندی ناکام، ایس آر اے کے انتہائی مطلوب 2 دہشتگرد گرفتار
  • سی ٹی ڈی نے دو دہشتگرد گرفتار کرلیے