امریکی اخبار نیویارک ٹائمز آرمی چیف کی قائدانہ صلاحیتوں کا معترف، مرد آہن قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز آرمی چیف کی قائدانہ صلاحیتوں کا معترف، مرد آہن قرار دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز
عالمی شہرت یافتہ امریکی اخبار ”نیویارک ٹائمز“ نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی جرات مندانہ قیادت، واضح بیانیے اور بھارت کے خلاف غیر مبہم مؤقف کی تعریف کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ کشیدگی کے دوران جنرل منیر نے غیرمعمولی سیاسی بصیرت اور عسکری حکمتِ عملی کا مظاہرہ کیا، جو عالمی سطح پر ایک مضبوط پیغام ہے۔
اخبار نے اپنی تفصیلی رپورٹ میں لکھا کہ جنرل منیر طویل عرصے تک پس منظر میں رہ کر ادارہ جاتی نظم و ضبط کو ترجیح دیتے رہے، مگر پچھلے کچھ ہفتوں کے دوران مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے دہشتگرد حملے کے بعد انہوں نے قیادت کی باگ ڈور خود سنبھالی اور قومی بیانیے کو نئی توانائی بخشی۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق جنرل عاصم منیر نے حالیہ فوجی مشقوں کے دوران ٹینک پر کھڑے ہو کر جو خطاب کیا، وہ ایک واضح اور دلیرانہ پیغام تھا کہ ’بھارت کی کسی بھی فوجی مہم جوئی کا فوری، فیصلہ کن اور شدت سے بڑھا ہوا جواب دیا جائے گا۔‘
امریکی اخبار نے اس بیان کو پاکستان کی عسکری قیادت کے عزمِ صمیم کی علامت قرار دیا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ جنرل عاصم منیر کی قیادت ایسے وقت میں نمایاں ہو کر سامنے آئی ہے جب پاکستان کو داخلی سطح پر سیاسی تناؤ اور معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ ایسے وقت میں قوم کو ایک متحد بیانیہ دینے کی ذمہ داری آرمی چیف نے بخوبی نبھائی ہے۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق جنرل عاصم منیر کو بھارت کے حوالے سے سخت موقف رکھنے والا سمجھا جاتا ہے، اور ان کی سوچ کی تشکیل میں ان کا انٹیلی جنس اداروں میں قائدانہ کردار، خاص طور پر آئی ایس آئی کی سربراہی، کلیدی رہا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ جنرل عاصم منیر کشمیر کو پاکستان کی ”شہ رگ“ قرار دے کر قومی بیانیے کو زندہ رکھے ہوئے ہیں — ایک ایسی اصطلاح جو پاکستانی قوم میں گہرے معنوں کی حامل ہے۔
اخبار نے واضح کیا کہ جنرل عاصم منیر کی تقاریر محض عسکری حکمتِ عملی نہیں بلکہ ایک نظریاتی جہت بھی رکھتی ہیں۔ انہوں نے حالیہ خطاب میں ”دو قومی نظریے“ کو دوبارہ اجاگر کیا، جو پاکستان کے قیام کی بنیاد ہے۔ ان کے بقول، پاکستان کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی میں ان کے ساتھ ہے اور انہیں تنہا نہیں چھوڑے گا۔
امریکی اخبار نے آرمی کی مذہبی وابستگی اور مضبوط نظریاتی پس منظر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت ایک ایسے عسکری بیانیے کی عکاس ہے جس کی بنیاد جنرل ضیاء الحق کے دور میں رکھی گئی تھی۔ تاہم، جنرل عاصم منیر نے اس بیانیے کو 21ویں صدی کے جغرافیائی سیاسی تناظر میں نئے انداز سے پیش کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جنرل عاصم منیر کی موجودگی پاکستان کی پالیسیوں میں استحکام لانے اور علاقائی خطرات کے مقابل مؤثر دفاعی حکمت عملی اپنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ ان کی قیادت میں فوج نہ صرف قومی سلامتی بلکہ بین الاقوامی سفارتکاری میں بھی فعال کردار ادا کر رہی ہے، جیسا کہ حالیہ دنوں میں چین اور اقوام متحدہ کے ساتھ پاکستان کے رابطوں سے واضح ہے۔
رپورٹ کا اختتام اس بات پر ہوا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان موجودہ کشیدگی کے تناظر میں عالمی برادری کی نظریں اب جنرل عاصم منیر پر مرکوز ہیں، جن کی طاقتور شخصیت اور واضح مؤقف نے پاکستان کو ایک بار پھر عالمی سطح پر نمایاں کر دیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنیب میں اعلیٰ سطحی تبادلے اور ترقی، چار افسران ڈائریکٹر جنرل تعینات پاکستان کا 120 کلومیٹر تک مار کرنے والے فتح میزائل کا کامیاب تجربہ بھارت کی آبی جارحیت، دریائے چناب میں پانی کی آمد روک دی بھارت خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا، پاکستان پہلا قدم نہیں اٹھائے گا: اسحاق ڈار سی این این کےصحافی نک رابرٹسن کا ایل او سی کا دورہ، بھارتی فالس فلیگ کا پردہ چاک بھارتی اقدامات سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہے: صدر مملکت ایل او سی پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جوابCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نیویارک ٹائمز امریکی اخبار ا رمی چیف
پڑھیں:
پاک چین دوستی منفرد، ہر آزمائش میں کامیاب اور دگرگوں عالمی حالت کے باوجود بدستور مضبوط ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
پاک چین دوستی باہمی اعتماد کی عمدہ مثال اور نامساعد عالمی حالات میں بھی غیر متزلزل ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان تعلقات مضبوط ہیں، آرمی چیف سید عاصم منیر
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاک چین تعلقات کی مضبوطی اور اس کی تزویراتی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم کی عمدہ مثال ہے۔
جی ایچ کیو میں جمعے کے روز چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے قیام کی 98ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان رشتہ منفرد، وقت کی آزمائشوں میں کامیاب اور بدلتے ہوئے علاقائی و عالمی حالات کے باوجود بدستور مضبوط ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ واضح کیا کہ بدلتے ہوئے اسٹریٹجک حالات کے باوجود دونوں ممالک کی دوستی ناقابل شکست رہی ہے۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان آرمی اور پی ایل اے حقیقی معنوں میں حربی اور ہر لحاظ سے بھائیوں کی طرح ہیں اور ان کی پائیدار شراکت داری علاقائی استحکام کے فروغ اور مشترکہ تزویراتی مفادات کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی۔
مزید پڑھیے: اسلام آباد میں علاقائی چیفس آف ڈیفنس اسٹاف کانفرنس: عسکری تعاون کی ضرورت بڑھ گئی، فیلڈ مارشل عاصم منیر
پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفیر جیانگ زائیڈونگ نے اس پروقار تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقعے پر میجر جنرل وانگ ژونگ، دفاعی اتاشی، چینی سفارت خانے کے دیگر افسران اور پاکستان کی تینوں افواج کے سینیئر افسران بھی موجود تھے۔
چیف آف آرمی اسٹاف و فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چینی مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور پیپلز لبریشن آرمی کو اس کی 98 ویں سالگرہ پر دلی مبارکباد دی۔ انہوں نے چین کے دفاع، سلامتی اور تعمیرِ وطن میں پی ایل اے کے کلیدی کردار کو سراہا۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد میں علاقائی چیفس آف ڈیفنس اسٹاف کانفرنس: عسکری تعاون کی ضرورت بڑھ گئی، فیلڈ مارشل عاصم منیر
اس موقعے پر چینی سفیر نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے تقریب کے انعقاد پر فیلڈ مارشل کا شکریہ ادا کیا اور پی ایل اے کی سالگرہ کے سلسلے میں تقریب کے انعقاد کو سراہا۔ انہوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے ثابت قدم کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ چین کی تزویراتی شراکت داری میں پختہ عزم اور غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک چین دوستی پیپلز لیبریشن آرمی فیلڈ مارشل عاصم منیر