پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کو بنیاد بناکر بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے متعدد بے گناہ نوجوانوں کو گرفتار جبکہ گھروں کو تباہ کردیا تھا۔

بھارت فوج نے مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیے گئے نوجوانوں پر مسلح افراد کی سہولت کاری کا بے بنیاد الزام عائد کرتے ہوئے انہیں نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج کے ہاتھوں گرفتار ایک اور کشمیری نوجوان کی لاش دریا سے برآمد ہوئی ہے، جس کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک حراست میں لیے گئے تین نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہوچکی ہیں۔

سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی انکشاف کیا کہ پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی فوج نے کشمیری مسلمانوں پر ظلم و ستم کا نیا باب کھول دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پہلگام واقعے کے بعد نہتے کشمیری مسلمانوں کو دہشتگرد قرار دے کر ان کو بے دردی سے قتل کیا جا رہا ہے، کُلگام میں ایک اور نہتے کشمیری کی لاش دریا سے برآمد ہوئی ہے۔

محبوبہ مفتی نے انکشاف کیا کہ پہلگام واقعے کے بعد کشمیری مسلمانوں کو گرفتار، شہید اور گھروں کو تباہ کیا جا رہا ہے، باندی پورہ میں بھی بے گناہ کشمیریوں کو نشانہ بنا کر ان کو بے دردی سے شہید کیا گیا ہے۔
 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پہلگام فالز فلیگ کی آڑ میں کشمیریوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، مشعال ملک

پریس کانفرنس کرتے ہوئے حریت راہنما کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ پہلگام میں صرف ہندوؤں کو نہیں بلکہ مسلمانوں اور دوسرے ممالک کے لوگوں کو بھی ٹارگٹ کیا گیا، میری فیملی بھی بھارتی مظالم کا شکار ہے، مجھے اپنے خاوند سے بات تک کرنے کی اجازت نہیں، ہزاروں خاندانوں کو جبراً جدا رکھا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انسانی حقوق کی کارکن اور حریت راہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت پہلگام فالز فلیگ کی آڑ میں کشمیریوں کو ٹارگٹ کر رہا ہے، کشمیری قوم بڑی بھاری قیمت ادا کر رہی ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ پہلگام میں صرف ہندوؤں کو نہیں بلکہ مسلمانوں اور دوسرے ممالک کے لوگوں کو بھی ٹارگٹ کیا گیا، میری فیملی بھی بھارتی مظالم کا شکار ہے، مجھے یاسین ملک سے بات تک کرنے کی اجازت نہیں، ہزاروں خاندانوں کو جبراً جدا رکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بہت سی سفارکاریاں ہوئیں لیکن کچھ نتیجہ نہیں نکلا کیونکہ بھارت کی نیت ٹھیک نہیں مگر دنیا کیلئے کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کیلئے یہ آئیڈیل موقع ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہر کشمیری کی داستان ہے، معصوم نہتے کشمیریوں کا قتل ہو رہا ہے، جنازے اٹھ رہے ہیں، پانی پر مودی جارحیت کر رہا ہے، یہ کشمیریوں کا پانی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جنگوں میں کوئی فاتح نہیں ہوتا، اس میں صرف جانی نقصان ہوتا ہے، ایل او سی پر اس وقت حالات بہت خوفناک ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے، بھارتی فوج نے ہاتھ کھڑے کر دیئے ہیں اور وہ جنگ کے حق میں نہیں، چین اور بنگلہ دیش کا مؤقف قابلِ ستائش ہے، مودی سرکار نے اپنے پیروں پر کلہاڑی مار لی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • او آئی سی کا بھارت میں اسلاموفوبیا اور کشمیری مسلمانوں پر مظالم کیخلاف شدید ردعمل
  • مودی نے بھارت کو ذات پات کے نام پر بانٹ کر کمزور کردیا، ہندوستان کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگیں
  • او آئی سی کا بھارت میں اسلاموفوبیا اور کشمیری مسلمانوں پر مظالم کے خلاف شدید ردعمل
  • برطانیہ، 4 ایرانی شہریوں سمیت 5 افراد دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
  • مودی حملہ کرنا چاہتا ہے ملکی سالمیت کیلئے ہم ہر حدتک جانے کو تیا ر: رانا ثنا
  • مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کا کریک ڈاؤن، متعدد کشمیری گرفتار
  • پہلگام فالز فلیگ کی آڑ میں کشمیریوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے ،مشعال ملک
  • پہلگام فالز فلیگ کی آڑ میں کشمیریوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، مشعال ملک
  • کراچی: غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار