بھارتی فورسز نے کلگام میں کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
ذرائع کے مطابق فوجیوں نے امتیاز احمد ماگرے نامی نوجوان کو ضلع کے علاقے مزگام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران گرفتار کرنے کے بعد گولیاں مار دیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع کولگام میں آج ایک 22 سالہ کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔ ذرائع کے مطابق فوجیوں نے امتیاز احمد ماگرے نامی نوجوان کو ضلع کے علاقے مزگام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران گرفتار کرنے کے بعد گولیاں مار دیں۔ فوجیوں نے بعد ازاں نوجوان کی لاش نالے میں پھینک دی۔ شہید کی لاش ضلع کے علاقے اڈبل وٹو میں نالے سے برآمد ہوئی۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ امتیاز ماگرے مزدوری کا کام کرتا تھا۔ بھارتی پولیس نے تسلیم کیا ہے کہ امتیاز احمد ماگرے کو جنگل میں آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ بھارتی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ نوجوان نے نالے میں چھلانگ لگا کر خودکشی کی۔تاہم مقامی لوگوں نے فورسز کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فوجیوں نے امتیاز احمد کو گولیاں مار کر شہید کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: امتیاز احمد فوجیوں نے نوجوان کو
پڑھیں:
اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق
— فائل فوٹواسکردو میں کچورا جھیل میں سیاح گر کر جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مرنے والے شخص کی لاش جھیل سے نکال لی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سیلفی بناتے ہوئے جھیل میں گرنے والے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان جھیل میں جا گرا۔