اطلاعات ہیں بھارت ایل او سی کے اطراف کسی بھی جگہ حملہ کر سکتا ہے، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
خواجہ آصف : فوٹو فائل
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اطلاعات ہیں بھارت ایل او سی کے اطراف کسی بھی جگہ حملہ کر سکتا ہے، بھارت کو انشاءاللّٰہ منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ شہباز شریف پہلے کہہ چکے ہیں بین الاقوامی کمیشن بن جائے جو پہلگام واقعہ کی تحقیقات کرے، تحقیقات سے پتہ چل جائے گا کہ بھارت خود ملوث ہے یا وہاں کا کوئی گروپ۔ واضح ہو جائے گا کہ جو پاکستان پر الزام لگ رہا ہے اس میں کیا صداقت ہے۔
تمام سیاسی عمائدین نے یکجا ہو کر افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہونے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر پوری دنیا کے سامنے دوبارہ ابھر کر سامنے آیا ہے
خواجہ آصف نے کہا کہ اس چیز کا فیصلہ ہو جانا چاہیے کہ نریندر مودی جھوٹ بول رہا ہے یا سچ بول رہا ہے، اس کے بعد اس کو کہیں کہ نریندر مودی تم جھوٹے ہو ساری دنیا کا امن تباہ کر رہے ہو، مودی سے کہیں کہ تم نے برصغیر کو ایٹمی جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، مودی صرف اپنا ووٹ بنانے کے لیے ڈرامہ کر رہا ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے، کے پی کے میں بھارتی دہشت گردی کے ثبوت ہم نے 2016 اور 2017 میں اقوام متحدہ میں دیے تھے، ان ثبوتوں میں ویڈیوز موجود ہیں بھارت کیسے لوگوں کو پیسے دے کر دہشت گردی کرواتا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے واقعے کی اعلیٰ سطح پر شفاف، غیر جانبدار بین الاقوامی تحقیقات کی پیشکش کا اعادہ کیا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ آج بھی ہمارے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ افغانستان کی سرزمین سے ہو رہا ہے، بلوچستان ہو یا کے پی کے اس میں دہشت گردی افغانستان سے ہوتی ہے پیچھے بھارت ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف رات کو بریفنگ میں شامل کیوں نہیں ہوئی مجھے اس کا علم نہیں، پہلے سینیٹ اور آج قومی اسمبلی میں قرارداد پاس ہوئی، قوم کی رائے سامنے آگئی ہے پھر بھی اے پی سی کرنی ہے تو ضرور کریں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: خواجہ آصف نے کہا کہ رہا ہے
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ، پہلگام واقعے کی تحقیقات میں ملائیشیا کی شرکت کا خیر مقدم
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس دوران خطے کی تازہ صورتحال اور پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے اشتعال انگیز رویے سے آگاہ کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے ملائیشیا کے وزیراعظم سے گفتگو کے دوران جنوبی ایشیا میں موجودہ کشیدگی پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور بغیر ثبوت واقعے کو پاکستان سے جوڑنے کی کوشش کو یکسر مسترد کیا ۔شہبازشریف نے واقعے کی عالمی ، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان ان تحقیقات میں ملائیشیا کی شرکت کا خیر مقدم کرے گا، پاکستان نے ہمیشہ ہر شکل میں دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار اور قربانیوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے اقدامات پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف کوششوں سے توجہ ہٹارہے ہیں، پاکستان کسی تنازعے میں الجھنا نہیں چاہتا،ملک اقتصادی استحکام کی راہ پر ہے۔دونوں وزرائے اعظم نے پاکستان اور ملائیشیا کے تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا ، دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ شہبازشریف نے کہا کہ اس سال ملائیشیا کا سرکاری دورہ کرنے کا منتظر ہوں۔یہ ٹیلی فون کال پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان قریبی دوستی کی عکاس ہے۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا ۔
راولپنڈی میں ایک بارپھر واٹر ایمرجنسی نافذ
مزید :