استنبول (نیوز ڈیسک )سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان صدیوں پر محیط اخوت اور بھائی چارے کے اٹوٹ رشتے استوار ہیں، ایک پاکستانی مرد آہن ‘عبدالرحمن پیشاوری’ اس برادرانہ تعلق کی روشن مثال ہے جس نے انگریز سامراج ک خلاف ترکوں کی آزادی کی جنگ میں داد شجاعت دی اور ترک قوم کا ہیرو بن گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور سے تعلق رکھنے والے پاکستانی ‘عبد الرحمٰن پیشاوری’ کی سو سالہ برسی کے موقع پر منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر عرفان صدیقی کو ‘عبدالرحمن پیشاوری’ کی صد سالہ تقریب کے موقع پر ترک حکومت اور تہران یونیورسٹی نے خاص طور مدعو کیا ہے۔ اپنے خطاب میں سینیٹر عرفان صدیقی نے دعوت دینے پر منتظمین، پاکستان میں یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ اور کلچر سینیٹرز کے کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر خلیل طوقار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ‘عبدالرحمن پیشاوری’ کی سوسالہ برسی پر خصوصی تقریب کے انعقاد کو سراہا اور کہاکہ سوسال گزرنے کے بعد بھی ترک قوم اس جری پاکستانی اور ترکوں سے محبت کرنے والے بہادر کو نہیں بھولی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات صدیوں پر محیط ہیں اور عبد الرحمٰن پشاوری ان تعلقات کی نمایاں اور روشن مثال ہے۔ عبد الرحمٰن پیشاوری پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اسلامی اخوت کے اٹوٹ رشتوں کا ثبوت ہے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ عبد الرحمٰن پیشاوری پاکستان اور ترکیہ کے مشترکہ فرزند ہیں اور ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ عبد الرحمٰن پیشاوری کی زندگی، آزادی کیلئے ان کی تڑپ اور جدوجہد کی داستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر رجب اردوان نے پاکستان کے متعدد دوروں کے دوران دونوں ممالک کے اسی رشتے کی بات کی اور عبدالرحمن پیشاوری کو ضرور یاد کیا اور ترکیہ کے ساتھ عبدالرحمن پیشاوری کی گہری محبت اور لازوال وابستگی کا بھی ذکر کیا۔ صدر رجب طیب اردوان نے عبدالرحمن پیشاوری کی اس عملی جدوجہد کی بھی تحسین کی جو انہوں نے ترکوں کی آزادی کے لئے کی۔ افتتاحی تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر خلیل طوقار، وائس چانسلر سندھ مدرسۃ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی، وائس چانسلر شاہ عبداللطیف یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر یوسف خشک، وائس ریکٹر استنبول یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر گلثوم آق، پاکستان کے ترکیہ میں سفیر یوسف جنید اور وائس گورنر حسن گوزین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان اور ترکیہ کی صدیوں پر محیط تعلق اور عبد الرحمٰن پیشاوری سمیت دیگر عظیم ہستیوں کی قربانیوں، ان کی عملی جدوجہد اور ترک عوام کے ساتھ والہانہ محبت پر روشنی ڈالی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ عبد الرحمٰن پیشاوری نظریاتی، نڈر اور بہادر شخصیت تھے۔ انہوں نے کہا کہ عبد الرحمٰن پیشاوری کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا اور ان کی یاد آج بھی ترک عوام کے دلوں میں زندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عبد الرحمٰن پیشاوری کی کہانی ہمیں آزادی اور حریت کے لیے جدوجہد کی ترغیب دیتی ہے۔
تقریب سے قبل سینیٹر عرفان صدیقی کی قیادت میں پاکستانی مندوبین کے وفد نے استنبول کے نائب گورنر اور استنبول یونیورسٹی کے وائس ریکٹر سے ملاقات کی۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے استنبول کے نائب گورنر کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا کہ ترکیہ آزمائش کی ہر گھڑی، ہر امتحان میں ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔برصغیر میں جاری حالیہ کشیدگی میں بھی صدر طیب اردوان نے کھل کر پاکستان کے شانہ بہ شانہ کھڑا رہنے کا اعلان کیا ہے اور پاکستان کے موقف کی حمایت کی ہے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے پاکستان کی بھرپور حمایت کرنے پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے خاص طور پر گورنر استنبول کے ذریعے صدر اردوان اور حکومت ترکیہ کا شکریہ ادا کیا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کہ عبد الرحم ن پیشاوری سینیٹر عرفان صدیقی نے پاکستان اور ترکیہ کے عبدالرحمن پیشاوری انہوں نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر صدیوں پر محیط ن پیشاوری کی پاکستان کے

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی نے کہا وہ کسی دباؤ میں نہیں ہیں، سینیٹر علی ظفر

سینیٹر علی ظفر : فائل فوٹو 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ وہ کسی دباؤ میں نہیں ہیں، وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے، عدالتی جنگ لڑیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ اب نیا حربہ استعمال ہو رہا ہے، کیس کی اپیل کی سماعت ہی نہیں ہو رہی، حکومت کی جانب سے توشہ خانہ، سائفر، عدت میں نکاح اور القادر ٹرسٹ سمیت چار مقدمات بنائے گئے، ریکارڈ پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوا، بانی پی ٹی آئی کو 10 بائے 12 کے کمرے میں رکھا گیا ہے، یہ لوگ جب چاہیں بانی پی ٹی آئی کو کسی سے ملنے نہیں دیتے۔

تحریک انصاف کے تمام ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ کو اسلام آباد بلا لیا گیا، ذرائع

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ اسلام آباد میں 5 اگست کی سیاسی حکمت عملی کا حصہ ہوں گے۔

پی ٹی آئی رہنما  نے کہا کہ عوام کو پتہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو قید میں دو سال ہو گئے، ان کے خلاف ملک بھر میں 125 ایف آئی آرز درج ہوئیں، حکومت کی جانب سے 4 بڑے مقدمات بنائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ پہلا مقدمہ توشہ خانہ ون کا ہے، توشہ خانہ کیس میں کہا گیا ہار کا مہنگا تحفہ فروخت کر دیا گیا، کہا گیا کیس کو عام عدالت میں نہیں سنا جائے گا ان کا کیس جیل میں سنا گیا، توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل بھی پیش نہیں ہونے دیے گئے، توشہ خان ون جھوٹا کیس تھا ان کے پاس ثبوت کوئی نہیں تھا، میٹرک پاس، اسپیئر پارٹس ایکسپرٹ کے بیان پر سزا دے دی گئی، میں ہائیکورٹ میں پیش ہوا تو اس کیس کی سزا ختم ہوئی۔

سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ پہلے مقدمے میں بات نہیں بنی تو دوسرا سائفر کا کیس آ گیا، اس کیس میں بھی ہمیں پیش نہیں ہونے دیا گیا، عدالت نے خود ہی وکیل متعین کر دیا اور سزا سنا دی، بانی پی ٹی آئی کےخلاف تیسرا کیس عدت میں نکاح کا تھا، عدت میں نکاح کے کیس میں عدالتی نظام کی ساکھ متاثر ہوئی، عدت میں نکاح کے کیس میں بھی سزا سنا دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ چوتھا کیس القادر ٹرسٹ کا تھا اس میں بھی جیل ٹرائل کیا گیا، ان کو اس کیس میں بھی کوئی شہادت نہیں ملی، ریکارڈ پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوا، اس میں بھی سزا دی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • نعیم حیدر پنجوتھا نے گجرات میں پارٹی رہنما عرفان بٹ کے گھر پر پولیس اور ایلیٹ فورس کے دھاوے کی شیئر کردی
  • پاک بحریہ کے سربراہ کو ترکیہ میں اعلیٰ عسکری اعزاز سے نواز دیا گیا
  • ایرانی صدر کا دورہ ثبوت ہے کہ پاکستان نے ایران، اسرائیل جنگ میں مثبت کردار ادا کیا، عرفان صدیقی
  • بانی پی ٹی آئی تباہی کی سرنگ میں داخل،نکلنےکی کوئی راہ نہیں،عرفان صدیقی
  • پی ٹی آئی کی تحریک صرف ایک دن کے احتجاج میں بدل چکی ہے ، عرفان صدیقی
  • پی ٹی آئی کی تحریک صرف ایک دن کے احتجاج میں بدل چکی، عرفان صدیقی
  • بانی پی ٹی آئی نے کہا وہ کسی دباؤ میں نہیں ہیں، سینیٹر علی ظفر
  • بلوچ کا قتل ہو یا پنجابی کا قابل مذمت ہے: مولانا ہدایت الرحمٰن
  • ترکیہ کا جنگی’’ کتا‘‘ دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا
  • روس میں 6 صدیوں بعد آتش فشاں پھٹ پڑا، کیا زلزلہ ذمہ دار ہے؟