خیبر پختونخوا میں 37 فیصد بچے تعلیم سے محروم ہیں: رپورٹ میں انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
---فائل فوٹو
خیبر پختونخوا کے محکمۂ تعلیم کی جانب سے اسکولوں سے باہر بچوں سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی ہے۔
محکمۂ تعلیم کے دستاویز کے مطابق خیبر پختونخوا میں 37 فیصد بچے تعلیم سے محروم ہیں، کے پی میں اسکولوں سے باہر بچے و بچیوں کی تعداد 49 لاکھ 20 ہزار ہے۔
پشاور میں 5 لاکھ سے زائد بچے اسکولز سے باہر ہیں جن میں 3 لاکھ 19 ہزار بچیاں شامل ہیں، آبادی کے تناسب سے کولئی پالس کوہستان میں سب سے زیادہ 80 ہزار 333 بچے اسکول سے باہر ہیں۔
اسی طرح لوئر کوہستان اور اپر کوہستان میں 79 فیصد بچے اسکول سے باہر ہیں۔ اپرچترال میں سب سے کم 10 فیصد بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔
اس سے متعلق وزیرِ تعلیم فیصل ترکئی نے کہا کہ حکومت بچوں اور بچیوں کو اسکولوں میں لانے کی کوشش کر رہی ہے، پچھلے سال 13 لاکھ بچوں کو اسکولوں میں داخل کروایا گیا تھا، رواں سال 10 لاکھ بچوں کو اسکولوں میں داخل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سے باہر ہیں فیصد بچے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا ، فورسز کی کارروائیوں میں 8 خوارج ہلاک ، ایک نوجوان شہید
راولپنڈی : خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 8 خوارج ہلاک ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ اطلاع پر 4 اور 5 مئی کو خیبر پختونخوا کے مختلف ہونے والی کاررائیوں میں ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کیں۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 3 خوارج ہلاک جبکہ جنوبی وزیرستان میں ایک اور کارروائی میں 2 خوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شرپسندوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں نائیک مجاہد خان نے وطن پر جان قربان کرکے شہادت کا رتبہ حاصل کیا۔