بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن، 2بہنوں نورین خانم اور ڈاکٹر عظمی کو اجازت مل گئی
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن، 2بہنوں نورین خانم اور ڈاکٹر عظمی کو اجازت مل گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (سب نیوز)بانی پی ٹی آئی کی دو بہنوں نورین خانم اور ڈاکٹرعظمی کو ملاقات کی اجازت مل گئی، دونوں بہنیں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کے ہمراہ ان کی گاڑی میں جیل کی جانب روانہ ہو گئیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان، بیرسٹر گوہر اور دیگر رہنماں کو ناکے پر روک لیا۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو ملاقات کی اجازت مل گئی، دونوں بہنیں نورین خانم اور ڈاکٹر عظمی عمر ایوب کے ہمراہ جیل کی جانب روانہ ہو گئیں۔ ان کے کزن قاسم زمان بھی ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل روانہ ہوئے۔اس سے قبل قاسم زمان کا کہنا تھا کہ جیل انتظامیہ نے مجھے ملاقات کی اجازت نہیں دی، ڈپٹی سپریٹنڈنٹ نے بہنوں کو ملاقات کے لئے آگے بھیج دیا، بانی پی ٹی آئی کی اس سے پہلے اہلیہ سے ملاقات جاری تھی۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل کے باہر پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان، بیرسٹر گوہر اور دیگر رہنماوں کو ناکے پر روک لیا۔علیمہ خان اور کارکنوں نے گورکھ پور ناکہ پر ٹریفک بلاک کر دی اور احتجاج کیا۔ پی ٹی آئی رہنماوں نے اڈیالہ جیل کی جانب پیش قدمی کی، جس کے بعد کارکن اور پولیس آمنے سامنے آ گئے، پولیس نے متعدد کارکنان کو حراست میں لے کر قیدی وین میں منتقل کر دیا۔
سابق وزیراعظم آزاد کشمیرعبد القیوم نیازی کو بھی اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا گیا۔ عبدالقیوم نیازی کو دہیگل ناکے پر پولیس نے اڈیالہ جیل جانے سے روکا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربلوچستان میں کالعدم بی ایل اے کے بزدلانہ حملے میں پاک فوج کے 7جوان شہید بلوچستان میں کالعدم بی ایل اے کے بزدلانہ حملے میں پاک فوج کے 7جوان شہید وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم ترین اجلاس کل طلب کرلیا ملک بھر کی تاجر قیادت نے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس کو پارلیمنٹ کی توہین اور جمہوریت کا مذاق قرار دیکر مسترد کر دیا ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے سندھ، کے پی، بلوچستان میں صحت کے شعبے میں بے ضابطگیوں پر کارروائی کا مطالبہ کر دیا سی ڈی اے افسران اور ملازمین کو پلاٹس کی الاٹمنٹ کی سکروٹنی کیلئے کمیٹی تشکیل ، 8رکنی کمیٹی7دن میں سینیارٹی اور سکروٹنی کر کے... اسحاق ڈار کا قائم مقام افغان وزیر خارجہ سے رابطہ، بھارت کے بے بنیاد پروپیگنڈے سے آگاہ کیا
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی کی نورین خانم اور اڈیالہ جیل سے ملاقات ملاقات کی پولیس نے
پڑھیں:
غزہ کارروائیاں: امریکا کو صرف آگاہ کرتے ہیں، اجازت نہیں مانگتے، نیتن یاہو
تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل غزہ میں اپنی فوجی کارروائیوں کے لیے امریکا سے اجازت نہیں لیتا، بلکہ صرف آگاہ کرتا ہے۔
کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ غزہ کے بعض علاقوں میں اب بھی حماس کے ٹھکانے موجود ہیں، جنہیں مکمل طور پر تباہ کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق رفح اور خان یونس میں حماس کے مراکز کو جلد ختم کر دیا جائے گا۔
نیتن یاہو نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیلی فوج پر کوئی حملہ کیا گیا تو جوابی کارروائی میں حملہ آوروں اور ان کی تنظیموں دونوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی کارروائیوں کے بارے میں امریکا کو صرف معلومات فراہم کی جاتی ہیں، اجازت نہیں لی جاتی۔ نیتن یاہو کے مطابق وہ سکیورٹی پالیسی کی براہ راست نگرانی خود کرتے ہیں اور اس ذمہ داری سے پیچھے ہٹنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔
دوسری جانب حماس نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اسرائیل پر جنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری کروانے میں ناکام رہا ہے اور جارحیت کو روکنے کے لیے مؤثر کردار ادا نہیں کر رہا۔