ڈبلیو ڈبلیو ای میں ہیوی ویٹ چیمپئن شپ سے متعلق بڑی خبر!
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن جے اوسو نے ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) را (RAW) کے مرکزی ایونٹ میں سیٹھ رولنز کے خلاف ٹائٹل کا کامیاب دفاع کر لیا۔
جے اوسو نے سیٹھ رولنز کے نئے منیجر پال ہیمین کی جانب سے پیشکش کے بعد مقابلے کے لیے رضا مندی ظاہر کی تھی۔
پال ہیمین کا جے اوسو سے کہنا تھا کہ سیٹھ رولنز اوسو سے کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ مقابلے کے لیے تیار ہیں۔ جس پر اوسو کی جانب را میں مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
رنگ کے باہر سیٹھ رولنز کی سپورٹ میں میچ کے دوران پال ہیمین اور بریکر موجود تھے۔ تاہم، میچ کے دوران سیمی زین اوسو کا ساتھ دینے تماشائیوں سے نکل کر سامنے آئے۔
بعد ازاں سی ایم پنک کی مداخلت کرنے پر ریفری نے میچ کو ڈس کوالیفیکیشن کے تحت ختم کیا اور اوسو ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب رہے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مرکزی جنرل سیکریٹری ایم ڈبلیو ایم علامہ سید حسن ظفر نقوی کی پہلے تنظیمی دورے پر ملتان آمد
صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے مرکزی جنرل سیکرٹری نامزد ہونے پر انہیں مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، اس موقع پر ضلعی و صوبائی ذمہ داران موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید حسن ظفر نقوی کا جنوبی پنجاب کا پہلا تنظیمی دورہ، صوبائی سیکریٹریٹ آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے مرکزی جنرل سیکرٹری نامزد ہونے پر انہیں مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، اس موقع پر ضلعی و صوبائی ذمہ داران موجود تھے، ملاقات میں تنظیمی رہنماؤں کے درمیان مختلف موضوعات پر گفتگو ہوئی۔