روس کے تمام سماجی حلقے چینی صدر کے دورہ روس کے منتظر ہیں، چینی میڈیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
بیجنگ :روس کے تمام سماجی حلقے چین کے صدر شی جن پھنگ کے روس کے سرکاری دورے اور عظیم محب وطن جنگ میں سوویت یونین کی فتح کی 80 ویں سالگرہ منانے کے لئے ماسکو میں ہونے والی تقریبات میں شی جن پھنگ کی شرکت کے منتظر ہیں۔فیڈریشن کونسل آف روس کی بین الاقوامی امور کی کمیٹی کے پہلے ڈپٹی چیئرمین ڈینیسوف نے کہا کہ وہ صدر شی جن پھنگ کے دوبارہ دورے کے منتظر ہیں ، اور یہ کہ کشیدہ بین الاقوامی صورتحال کے پیش نظر ، روس اور چین کے مابین اسٹریٹجک مواصلات خاص طور پر اہم ہیں۔ یہ دورہ دنیا میں مزید استحکام اور یقین پیدا کرے گا اور بین الاقوامی عدل و انصاف کو برقرار رکھے گا۔
روسی صدر کے خصوصی نمائندے اور چین روس دوستی اور ترقیاتی کونسل کے روسی فریق کے چیئرمین ٹیٹوف نے کہا کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں مزید تعاون کو فروغ ملے گا۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے سابق ڈپٹی سیکریٹری جنرل زخاروف کا ماننا ہے کہ صدر شی جن پھنگ کی جانب سے تجویز کردہ تین اہم گلوبل انیشی ایٹوز دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور بین الاقوامی صورتحال کے لیے عملی اہمیت کے حامل ہیں۔ روس کے تمام سماجی حلقوں نے کہا کہ عظیم حب الوطنی کی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ منانے کے خصوصی لمحے پر صدر شی جن پھنگ کا ماسکو آنا اور متعلقہ تقریبات میں شرکت کرنا بہت اہمیت کا حامل ہے۔ روسی قومی ڈوما کی بین الاقوامی امور کی کمیٹی کے پہلے ڈپٹی چیئرمین نوویکوف نے کہا کہ روس اور چین دونوں دوسری جنگ عظیم کی تاریخ کے صحیح نقطہ نظر پر عمل پیرا ہیں۔ چینی صدر شی جن پھنگ کا دورہ ماسکو دوطرفہ تعلقات اور دنیا کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: صدر شی جن پھنگ بین الاقوامی نے کہا کہ روس کے
پڑھیں:
بھارتی طیاروں کی تباہی کی تصدیق بین الاقوامی میڈیا نے بھی کردی
گزشتہ روز بھارتی میزائل حملوں کے جواب میں پاکستان کے منہ توڑ جواب میں بھارتی فضائیہ کے نقصان کی بین الاقوامی میڈیا نے بھی تصدیق کر دی۔
بین الاقوامی میڈیا نے پاکستان کی جانب سے بھارتی طیاروں کو مار گرانے کی تصدیق کی۔
غیرملکی خبر رساں ایجنسی (رائٹرز) کے مطابق گزشتہ رات بھارتی مہم جوئی کے جواب میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں تین لڑاکا طیارے گر کر تباہ ہوئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ چار بھارتی سرکاری ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر ہوائی حملے کے بعد دفاعی کارروائی کے دوران پاک فوج نے بھارتی طیاروں کو نشانہ بنا کر مار گرایا۔
دوسری جانب خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاکستان فوج کے ترجمان نے رائٹرز کو بتایا کہ ہندوستان کے پانچ طیارے مار گرائے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی میڈیا نے پاک فوج کی جانب سے اپنے 3 طیاروں کی تباہی کا اعتراف کیا تھا۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی سیکیورٹی ذرائع نے اعتراف کیا کہ پاک فوج نے 3 بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی چیک پوسٹوں پر پاکستانی گولہ باری سے 7 ہلاکتیں اور 35 زخمی ہوئے۔
بھارت نے تین مقامات پر سفید جھنڈا لہرا کر شکست کو تسلیم کرلیا۔
بزدلانہ حملے کے بعد شکست تسلیم کرتے ہوئے بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈا لہرا دیا۔
سیکیورٹی زرائع کا کہنا تھا کہ سفید جھنڈا لہرا کر بھارتی فوج نے شکست تسلیم کی ہے۔
Post Views: 4