Islam Times:
2025-11-19@01:38:34 GMT

شام اور اسرائیل کے درمیان خفیہ مذاکرات کا آغاز

اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT

شام اور اسرائیل کے درمیان خفیہ مذاکرات کا آغاز

اپنی ایک رپورٹ میں رویٹرز کا کہنا تھا کہ اس مذاکراتی میکانزم میں شامی اور اسرائیلی انٹیلیجنس کے سابق اہلکار بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی چینل 13 نے شام اور اسرائیل کے درمیان خفیہ مذاکرات کے آغاز کی خبر بریک کر دی۔ یہ مذاکرات متحدہ عرب امارات کی ثالثی اور معاونت سے ہو رہے ہیں۔ آگاہ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مذاکرات، سیکورٹی و انٹیلیجنس موضوعات کے حل کے ساتھ ساتھ دونوں فریقین کے درمیان اعتماد کی فضاء قائم کرنے کے لئے انجام دئیے جا رہے ہیں۔ اسی ضمن میں رویٹرز نے مذاکراتی عمل سے آگاہ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ دی کہ UAE نے شام اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کے لئے خفیہ رابطے کا ایک سلسلہ قائم کیا ہے۔ جس میں دونوں فریقین کے درمیان اعتماد سازی کی کوشش کی جا رہی ہے۔ رویٹرز نے سیکورٹی ذرائع سے نقل کرتے ہوئے کہا کہ اس میکانزم میں شامی اور اسرائیلی انٹیلی جنس کے سابق اہلکار بھی شامل ہیں۔

تاہم ابھی تک متحدہ عرب امارات، شام اور اسرائیل نے ان رپورٹس پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ واضح رہے کہ خفیہ مذاکرات کا یہ سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب شام پر قابض ٹولے کے سربراہ "ابو محمد الجولانی" نے 13 اپریل 2025ء کو UAE کا دورہ کیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ دِنوں میں اسرائیل نے دروزی کمیونٹی کی حمایت کے بہانے دمشق میں شام کے صدارتی محل کے قریب حملہ کر دیا۔ جس پر ترکیہ کی حکومت اور شام پر قابض رژیم نے شدید ردعمل کا مظاہرہ کیا۔ اس سلسلے میں صیہونی رژیم کے اعلیٰ سیاسی عہدیداروں نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے ابو محمد الجولانی کو خبردار کیا کہ وہ جنوبی شام سے ہرگز واپس نہیں جائیں گے۔ نیز دروزیوں کو کوئی بھی نقصان پہنچنے کی صورت میں جولانی رژیم کو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شام اور اسرائیل کے درمیان

پڑھیں:

عمران خان کی بہنوں کا اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا‘ کئی کارکنان گرفتار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر اڈیالہ جیل کے قریب اْن کی بہنوں نے دھرنا دے دیا۔ پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کر کے انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی جو ناکام رہی۔مذاکرات میں ناکامی کے بعد راولپنڈی پولیس نے دھرنے کے شرکا یک خلاف کریک ڈائون شروع کیا اور مرد کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کردیں۔عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا ختم کرنے سے انکار کر دیا۔پولیس نے اڈیالہ جیل جانے والا راستہ بند کر دیا اور عمران خان سے کسی رہنما یا فیملی ممبر کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر علیمہ خان نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا دے دیا۔پولیس کی جانب سے علیمہ خان کو راستہ خالی کرنے کی درخواست کی گئی تاہم یہ مذاکرات ناکام ہوگئے اور عمران خان کی ہمشیرہ نے ر دھرنا ختم کرنے سے انکار کردیا،جس کے بعد دھرنے کے شرکا کو اٹھانے کے لیے پولیس نے سڑک پر پانی کا چھڑ کاؤ کر دیا۔علیمہ خان کا کہنا ہے کہ اب مذاکرات نہیں ہوں گے،دھرنا جاری رہیگا۔رات گئے اڈیالہ جیل کے قریب گورکھپور ناکے پر موجود دھرنے کے خلاف پولیس نے آپریشن کرتے ہوئے علیمہ خان سمیت متعدد کارکنوں کو تحویل میں لے لیا۔پولیس نے 8 سے 10 کارکنوں کو تحویل میں لے کر قیدی وین میں ڈال دیا، علیمہ خان کو بھی پولیس نے تحویل میں لے لیا۔اڈیالہ جیل کے قریب گورکھپور ناکے پر عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کی طبیعت خراب ہوگئی۔پولیس نے دھرنا ختم کرادیا۔

مانیٹرنگ ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کی بہنوں کا اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا‘ کئی کارکنان گرفتار
  • واٹس ایپ کا خفیہ فیچر جو نمبر محفوظ کیے بغیر پیغام بھیجنے کی سہولت دیتا ہے
  • انسانی انخلاء کے نام پر فلسطینیوں کی جبری ہجرت کے خفیہ بین الاقوامی نیٹ ورک کا انکشاف
  • مشہور مینکور ہرم مصر میں خفیہ راستے کا انکشاف
  • مشہور ہرمِ مصر میں خفیہ راستے کا انکشاف
  • ملک بھر میں خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم کا آغاز
  • سنوفی ایمپلائز یونین اور کمپنی انتظامیہ کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد نیا معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے کے تحت ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر مراعات میں شاندار اضافہ کیا گیا۔ اس موقع پر یونین کے صدر محمد شاہد اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری راجہ محمد نعیم نے خطاب کرتے ہ
  • ایران میں تاریخی خشک سالی، بارش کے لیے کلاؤڈ سیڈنگ کا آغاز
  • عازمین حج کو سہولیات دینے سے متعلق سعودی حکومت نے فین ٹرپ مہم کا آغاز کر دیا
  • روس نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش کر دی