Express News:
2025-08-07@04:58:42 GMT
جماعت اسلامی کا بھارت کے حملوں کے خلاف 9 مئی کو ملک گیر یوم عزم منانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
لاہور:
جماعت اسلامی پاکستان نے بھارت کے بزدلانہ حملوں کے خلاف 9 مئی کو ملک گیر یوم عزم منانے کا اعلان کر دیا۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی زیرصدارت مرکزی قیادت کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جہاں 9 مئی کو ملک گیر یوم عزم منانے کا فیصلہ کیا گیا اور جمعے کو ملک بھر میں بھارتی جارحیت کے خلاف ریلیاں نکالی جائیں گی۔
جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا کہ11 مئی کو لاہور میں تاریخی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ ریلی نکالی جائے گی۔
اجلاس میں جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیر العظیم، نائب اور صوبائی امرا نے شرکت کی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی کو ملک مئی کو
پڑھیں: