اقبال کے کلام میں موجود عشق رسول کا پیغام نئی نسل تک پہنچانا وقت کا تقاضا ہے، ڈاکٹر آفتاب رائے
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں علامہ اقبال اور پیغام عشق رسول کے موضوع پر منعقدہ سیمینار میں اسلامی یونیورسٹی کے ڈاکٹر ّفتاب احمد رائے نے کہا کہ اقبال کے کلام میں موجود عشق رسول کا پیغام نئی نسل تک پہنچانا وقت کا تقاضا ہے۔
وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں سیرت چیئر اور شعبہ اردو کے زیر اہتمام "علامہ اقبال اور پیغام عشق رسول" کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جہاں چیئرمین شعبہ تقابل ادیان اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد ڈاکٹر حافظ آفتاب احمد رائے نے مہمان مقرر کی حیثیت سے خطاب کیا۔
ڈاکٹر آفتاب احمد رائے نے کہا کہ علامہ اقبال بیسویں صدی کے آدمی ضرور تھے تاہم ان کی خیال آفرینی ابدی ہے اور ان کا پیغام ہر دور کے لیے ہے، جس کو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا عشق نصیب ہو گیا، ساری مخلوق اس کے ماتحت ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اسلام کے دشمنوں نے مسلمانوں کے دلوں سے عشق رسول نکالنے کی پوری کوشش کی مگر وہ نا کام رہے۔
ڈاکٹر حافظ آفتاب نے عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر علامہ محمد اقبال کے مختلف اشعار کو بطور دلیل پیش کیا-
انچارج کیمپس ڈاکٹر احتشام الحق پڈا نے کہا کہ عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو صرف باتوں تک محدود نہیں رکھنا چاہیے بلکہ اسے اپنی عملی زندگی میں نافذ کرنا بھی ضروری ہے۔
ڈائریکٹر سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چیئر ڈاکٹر حافظ عبدالرشید نے مہمانان، اساتذہ، صدور شعبہ جات اور طلبہ کا سیمینار میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر احتشام الحق پڈا، ڈائریکٹر سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چیئر اور چیئر پرسن شعبہ اردو نے مہمان مقرر کو شیلڈ پیش کی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسلام آباد نے کہا کہ عشق رسول
پڑھیں:
عمران خان کا شوکت خانم اسپتال میں طبی معائنہ کرانے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے مسلسل کم ہوتے وزن اور صحت سے متعلق تشویش کے باعث شوکت خانم اسپتال کے ماہر ڈاکٹر سے طبی معائنہ کرانے کی اجازت طلب کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق، عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں یہ درخواست علی امین گنڈا پور کے ذریعے دائر کی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ کئی مختلف بیماریوں کے خطرات سے دوچار ہیں اور فوری طور پر اسپیشلسٹ معائنہ ضروری ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ شوکت خانم اسپتال کے وہ ڈاکٹر جو عمران خان کی سابقہ طبی ہسٹری سے واقف ہیں، ان کا تفصیلی چیک اپ کریں تاکہ علاج میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔
عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ جیل حکام کو اس معائنے کی اجازت دینے کا حکم دیا جائے تاکہ عمران خان کو بروقت طبی سہولت فراہم کی جا سکے۔
وزن مسلسل کم ہو رہا ہے، مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے، عمران خان کا شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹر سے طبی معائنہ کرانے کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع، علی امین گنڈا پور کے ذریعے درخواست دائر۔۔!! pic.twitter.com/pUP4jN9iEF
— Khurram Iqbal (@khurram143) August 11, 2025
Post Views: 2