گھوٹکی میں ڈرون حملہ، ایک شخص زخمی
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
فوٹو بشکریہ جیو نیوز
گھوٹکی میں پاک بھارت سرحد کے علاقے کھینجو میں ڈرون حملے میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
اس حوالے سے ڈی ایس پی اوباڑو کا کہنا ہے کہ پولیس پاک بھارت سرحدی علاقے کھینجو روانہ کر دی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈرون حملے میں زخمی ہونے والے شخص کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال لایا جا رہا ہے۔
دھماکے کی آواز گوپال نگر، نصیر آباد اور دیگر علاقوں میں بھی سنی گئی۔
ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللّٰہ سومرو کا کہنا ہے کہ ڈرون گرنے کا واقعہ داد لغاری تھانے کی حدود میں پیش آیا ہے۔
ڈاکٹر سمیع اللّٰہ سومرو نے کہا کہ داد لغاری کی نواحی گوٹھ میں دھماکے کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو ڈرون کا ملبہ ملا، ڈرون کا ملبہ قبضے میں لے لیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ دھماکا صبح ساڑھے 8 بجے ہوا، صورتِ حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
دوسری جانب لاہور میں والٹن روڈ پر دھماکا سنا گیا ہے جس کے بارے میں ابتدائی اطلاعات ہیں کہ ڈرون سے 2 حملے کیے گئے ہیں۔
دھماکے کی آواز گوپال نگر، نصیر آباد اور دیگر علاقوں میں بھی سنی گئی۔
ریسکیو کے فائر ٹینڈر واقعے کی جگہ پر پہنچ گئے ہیں جبکہ پولیس دھماکے کی نوعیت کا معلوم کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: پولیس وین پر حملے کے مقدمے میں ملزم کی ضمانت منظور
کراچی:انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پولیس وین پر حملہ اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کے مقدمے میں ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔
کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو پولیس وین پر حملہ اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کے مقدمے میں کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔
وکیل صفائی نے موقف دیا کہ ملزم 10 سال سے جیل میں ہے۔ پراسیکیوشن ملزم کیخلاف اب تک گواہ پیش کرنے میں ناکام ہے۔
عدالت نے ملزم فضل غنی کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ملزم کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے 2015 میں قائد آباد کے علاقے میں حملہ کیا تھا۔ حملے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے تھے۔