غزہ: امداد پر اسرائیلی بندش کو 9 ہفتے سے زائد ہوگئے، ورلڈ سینٹرل کچن
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
غزہ میں اسرائیل کی جانب سے امداد پر بندش 9 ہفتے سے زائد سے جاری ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ورلڈ سینٹرل کچن کا امدادی سامان ختم ہونے پر غزہ میں کام روکنے کا اعلان سامنے آیا ہے۔
ورلڈ سینٹرل کچن کا اپنے جاری کردہ بیان میں کہنا ہے کہ امدادی سامان ختم ہونے پر غزہ میں کام روک رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی ناکہ بندی ختم کیے بغیر غزہ میں امداد نہیں لاسکتے۔
خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں ہر قسم کی امداد 2 مارچ سے روک رکھی ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کی غزہ کے پناہ گزین اسکول اور مارکیٹ پر بمباری سے دو صحافیوں سمیت 40 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔
خان یونس میں اسرائیلی فوج پر حماس کی مارٹر گولوں سے شیلنگ سے کئی اسرائیلی فوجیوں کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
Post Views: 4.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان کی لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت
پاکستان نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی ہے۔ مستقل مندوب عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب میں کہا کہ لبنان پر اسرائیل کے حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔
عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیل حملے خطے میں امن کی کوششوں کو متاثر کررہے ہیں۔ پائیدار امن صرف بات چیت سے ہی ممکن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان لبنان کی حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے مزید کہا کہ پاکستان تناؤ میں کمی کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔