بھارت نے بڑھاوا دیا تو نیوکلیئر جنگ ہو سکتی ہے ، وزیرِ دفاع
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
بھارت خود ایک بڑے داخلی بحران سے دو چار ہے ، ایٹمی جنگ کا خطرہ حقیقت ہے
نیوکلیئر جنگ کی صورت میں ساری ذمے داری بھارت پر عائد ہو گی،میڈیا سے گفتگو
وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اگر بھارت نے جنگ کو بڑھاوا دیا تو نیوکلیئر جنگ ہو سکتی ہے ۔وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے یہ بات میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ نیوکلیئر جنگ کی صورت میں ساری ذمے داری بھارت پر عائد ہو گی۔خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ حالات کو بڑھاوا دیا گیا تو نیوکلیئر جنگ کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے ، ماضی میں بھارت کے ساتھ نیوکلیئر جنگ کا خدشہ پیدا ہو چکا تھا، خطے میں ایک بار پھر اسٹریٹیجک اسٹینڈ آف کی کیفیت بن سکتی ہے ، پاکستان ماضی میں ایسے مراحل سے گزر چکا ہے ۔ان کا مزید کہنا ہے کہ بھارت اس وقت خود ایک بڑے داخلی بحران سے دو چار ہے ، ایٹمی جنگ کا خطرہ حقیقت ہے ، جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، بھارت کی جارحیت خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے ۔خواجہ آصف نے یہ بھی کہا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس کسی بھی وقت متوقع ہے ، سیکیورٹی پروسس بظاہر متحرک ہو چکا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ رات کی تاریکی میں بزدل بھارت نے پاکستان پر حملہ کر کے میزائل حملوں میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا ہے ۔پاکستان نے بھارت کے 5 جنگی طیارے مار گرائے جبکہ 3 ڈرون اور متعدد کواڈ کاپٹر بھی تباہ کر دیے گئے ۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھی بھارتی جارحیت کا دندان شکن جواب دیا گیا ہے ، بھارتی فوج کا انفنٹری بریگیڈ ہیڈکوارٹر اور ایک بٹالین ہیڈکوارٹر سمیت متعدد پوسٹیں تباہ کردی گئی ہیں۔لائن آف کنٹرول پر بھاری نقصان اٹھانے کے بعد بھارت نے جورا سیکٹر میں سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلم کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت کے بزدلانہ حملے میں 26 معصوم شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے ہیں، بھارت کی غلط فہمی کو ٹھیک کر دیا جائے گا۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: کا کہنا ہے کہ نیوکلیئر جنگ بھارت نے جنگ کا
پڑھیں:
بلیو اکانومی پاکستانی معیشت میں انقلاب برپا کر سکتی ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد:وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بلیو اکانومی معیشت میں انقلاب برپا کر سکتی ہے، فشریز اور ایکوا کلچر میں امکانات کی وسیع دنیا موجود ہے۔
میری ٹائم ایکسپو میں وزیر خزانہ نے اسلام آباد سے زوم پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری ٹائم ایکسپو اور کانفرنس کے لیے پاک بحریہ اور وزارت بحری امور مبارکباد کے مستحق ہیں، یہ تقریب پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگی۔
محمد اورنگزیب نے بتایا کہ کراچی، گوادر اور پورٹ قاسم کی بندرگاہوں کو جدید بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کے لیے ڈھائی سال میں ٹھوس اقدامات کیے گئے، افراط زر میں زبردست کمی ہوئی جبکہ پالیسی ریٹ میں بھی کمی لائی گئی۔ تین گلوبل ریٹنگ ایجنسیز نے پاکستان کے معاشی اقدامات کی تعریف کی ہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ معیشت کی ترقی کے لیے وزارتوں کے درمیان بہترین ہم آہنگی ہے، وزارت خزانہ معیشت کے استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی۔ تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے۔