حج پروازوں کی معلومات کیلئے وزارت مذہبی امور نے ہیلپ لائن قائم کر دی
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف کی ہدایت پر وزارت مذہبی امور نے حج پروازوں کے شیڈول سے متعلق معلومات کی فوری اور مؤثر فراہمی کیلئے ہیلپ لائن ( 0519216980 ) قائم کر دی ہے۔
(جاری ہے)
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق، ہیلپ لائن پر کال کر کے عازمین حج اپنی پروازوں کے اوقات اور روانگی سے متعلق تازہ ترین معلومات حاصل کر سکتے ہیں، اس ہیلپ ڈیسک کی نگرانی ڈائریکٹر آئی ٹی جمیل الرحمٰن کر رہے ہیں جبکہ یہ مرکز دو شفٹوں میں 24 گھنٹے فعال رہے گا۔
ترجمان نے بتایا کہ پہلی شفٹ کے انچارج حافظ ماجد ہوں گے، جن سے موبائل نمبر(00923324509868) پر رابطہ کیا جا سکتا ہے، جبکہ دوسری شفٹ کے انچارج اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک اسد ہوں گے، جن کا نمبر (00923215365023) ہے۔وزارت نے عازمین حج کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی پروازوں کی تفصیلات کیلئے ہیلپ لائن کیساتھ ساتھ متعلقہ حاجی کیمپ سے بھی رابطے میں رہیں تاکہ کسی ممکنہ تاخیر یا تبدیلی سے بروقت آگاہی حاصل کی جا سکے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ہیلپ لائن
پڑھیں:
چیٹ GPT ودیگر اے آئی پلیٹ فارمز سے متعلق پریشان کن انکشاف!
واشنگٹن (ویب ڈیسک )ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی جیسے مصنوعی ذہانت کے آلات کو صحیح اور غلط معلومات کے درمیان فرق کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
امریکا کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی ایک ٹیم نے ایک تحقیق میں تمام بڑے اے آئی چیٹ بوٹس کو مسلسل غلط خبر کی نشاندہی میں ناکام پایا۔
تحقیق لارج لینگوئج ماڈلز (ایل ایل ایمسز) کے استعمال سے متعلق قابلِ تشویش نتائج پیش کرتی ہے، جہاں صحیح اور غلط معلومات کا تعین کرنا اہم ہوتا ہے۔
محققین نے بتایا کہ چونکہ لینگوئج ماڈلز (ایل ایمز) کا قانون، طب، صحافت اور سائنس میں استعمال بڑھتا جا رہا ہے، اس لیے ان کی حقیقت اور افسانے کے درمیان فرق کرنے کی صلاحیت اہم ہو جاتی ہے اور ایسا کرنے میں ناکامی ان کے بیماری کی تشخیص میں کوتاہی، قانونی فیصلوں میں مسائل اور گمراہ کن معلومات پھیلانے کا سبب بن سکتی ہے۔
تحقیق میں 24 ایل ایل ایمز کا جائزہ لیا گیا جس میں سب کے سب صحیح اور غلط معلومات کے درمیان فرق کرنے میں ناکام رہے۔