’’پاکستان ہے تو ہم ہیں‘‘، علی ظفر کا جذباتی پیغام وائرل
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر ایک بھرپور اور سنجیدہ پیغام دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان فوری مکالمے اور عالمی برادری کی مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔
علی ظفر کے سوشل میڈیا پیغامات نہ صرف عوامی جذبات کی عکاسی کرتے ہیں بلکہ جنگ کے اندھے جنون پر ایک تلخ سوال بھی اٹھاتے ہیں۔ اپنی ٹویٹس میں علی ظفر نے انکشاف کیا کہ ’’ابھی ابھی ہمارے گھر کے قریب دھماکوں کی آوازیں سنی ہیں۔‘‘
یہ بیان ان فضائی کارروائیوں کے پس منظر میں آیا ہے جن میں پاکستانی افواج نے مبینہ طور پر سرحد پار سے آنے والے ڈرونز کو نشانہ بنایا۔ علی ظفر نے جنگ کے نعروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا: ’’جو لوگ جنگ کے ڈھول پیٹ رہے ہیں، کیا وہ سمجھتے بھی ہیں کہ دو ایٹمی ممالک کے درمیان جنگ کا مطلب کیا ہوتا ہے؟ یہ فلم نہیں ہے، جنگ تباہی ہے!‘‘
اس سخت مگر حقیقت پسندانہ مؤقف کے ساتھ علی ظفر نے ایک طرف جہاں پاک افواج پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، وہیں عالمی برادری سے فوری مداخلت کی بھی اپیل کی۔
ان کا کہنا تھا ’’ایسی اشتعال انگیزیاں، جو معصوم جانوں کو خطرے میں ڈالتی ہیں، شدید قابلِ مذمت ہیں۔ ہم نے ہمیشہ اپنی افواج پر مکمل اعتماد رکھا ہے، مگر یہ سمجھنا کہ پاکستان کی امن کی خواہش کمزوری ہے، ایک بڑی غلط فہمی ہوگی۔‘‘
We just heard blasts from our home.
To those beating the drums of war, celebrating violence, provoking further conflict — do you truly understand what a war between two nuclear nations could mean?
This isn’t a movie. War is devastation. Innocent lives — children, families — pay… — Ali Zafar (@AliZafarsays) May 8, 2025
انہوں نے مزید کہا کہ وقت آچکا ہے کہ عالمی ادارے اس کشیدگی کو روکنے کے لیے فی الفور عملی اقدامات کریں۔
علی ظفر نے زور دیتے ہوئے کہا ’’بات چیت ہی واحد راستہ ہے۔ اب بات کریں، سنیں، مسئلے کا حل نکالیں، اس سے پہلے کہ سب کچھ قابو سے باہر ہو جائے۔‘‘
From what I understand, the blasts were to intercept drones from across the border.
Such provocations, risking innocent lives, are highly condemnable.
We have always had complete faith in our armed forces to protect us and respond with strength and clarity when needed.
We stand… pic.twitter.com/cSRIVCz3eS
اپنے اختتامی پیغام میں علی ظفر نے ایک ایسا جملہ لکھا جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا: ’’ہر جان قیمتی ہے، ہر قوم کو تحفظ کا حق ہے۔ پاکستان ہے تو ہم ہیں۔ پاکستان زندہ باد!‘‘
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: علی ظفر نے
پڑھیں:
ایشیا کپ: سری لنکا اور بنگلادیش کے درمیان سنسنی خیز آخری اوور میں کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل
ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلادیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دی۔
دبئی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے بنگلادیش کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دیا تھا جو اس نے ایک گیند قبل حاصل کرلیا۔
میچ کے آخری اوور میں بنگلہ دیش کو جیت کے لیے صرف پانچ رنز درکار تھے اور اس کی چھ وکٹیں باقی تھیں۔
پہلی ہی گیند پر چوکا لگاکر اسکور برابر کرنے کے بعد ذاکر علی اگلی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ نئے آنے والے بلے باز مہدی حسن بھی ایک گیند ڈاٹ کرکے دوسری گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
یوں اب بنگلہ دیش کو جیت کے لیے دو گیندوں پر ایک رن درکار تھا مگر اب اس کی چار وکٹیں باقی بچی تھیں۔
بالآخر اوور کی پانچویں گیند پر نئے آنے والے بلے باز نسیم احمد رن لینے میں کامیاب ہوگئے اور اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کروا دیا۔
https://www.facebook.com/reel/1378491577176014