چینی صدر کے پسندیدہ حوالہ جات ” ( انٹرنیشنل ورژن) روس کے مین اسٹیم میڈیا پر نشر کیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
چینی صدر کے پسندیدہ حوالہ جات ” ( انٹرنیشنل ورژن) روس کے مین اسٹیم میڈیا پر نشر کیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ کے روس کے سرکاری دورے اور حب الوطنی کی عظیم جنگ میں سوویت یونین کی فتح کی 80ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے تیار کردہ پروگرام “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” ( انٹرنیشنل ورژن) روس کے سرکاری ٹیلی ویژن اور ریڈیو ، روسی سرکاری اخبار “رشین گزٹ ” کی سرکاری ویب سائٹ، گیزپروم میڈیا ہولڈنگ جے ایس سی، روس کے گریٹ ایشیا ٹی وی اور دیگر پلیٹ فارمز پر نشر کیا گیا۔
نشریاتی سرگرمی کی افتتاحی تقریب میں روس اور چین کے دو سو سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔اس بین الاقوامی ایڈیشن میں صدر شی جن پنگ کی اہم تقاریر، مضامین اور گفتگو میں بطور حوالہ دیئے گئے ان جملوں کا انتخاب کیا گیا ہے جو انھوں نے قدیم چینی تاریخ اور کتابوں سے لیے تھے ، جس میں جدت طرازی اور ترقی، ثقافتی خوشحالی، ثقافتی تنوع اور دوطرفہ تبادلے ، مل کر سیکھنے اور خاندانی تعلیم جیسے موضوعات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ اور صدر شی جن پھنگ کی شاندار سیاسی حکمت ، گہرے فلسفیانہ خیالات اور عظیم انسانی جذبات کو شاندار طریقے سے پیش کیا ہے۔
سی پی سی سینٹرل کمیٹی کےشعبہ تشہیر کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے تقریب میں اپنی تقریر میں کہا کہ یہ اس پروگرام کی روس میں چوتھی نشریات ہے۔ سفارتکاری، معیشت اور ثقافت کے علاوہ ،اس تازہ ترین ورژن میں ماحولیاتی تحفظ، ٹیلنٹ ٹریننگ اور خاندانی تعلیم سے متعلق مواد بھی شامل ہیں ، جو معاصر نقطہ نظر سے “انسان اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی”، “اخلاقی اہمیت” اور “قول و فعل کے ذریعہ تعلیم” کے مشرقی فلسفے کی وضاحت کرتا ہےاوربین الاقوامی ناظرین چینی کلاسیکی کے مشہور اقوال میں نئے دور میں چینی تہذیب کی عالمی قدر کو زیادہ جامع اور ٹھوس طریقے سے محسوس کرسکیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین اور روس کے تعلقات مسلسل نئی قوت حاصل کر رہے ہیں، چینی صدر چین اور روس کے تعلقات مسلسل نئی قوت حاصل کر رہے ہیں، چینی صدر نجی معیشت کے فروغ سے متعلق قانون بڑی آئینی اہمیت کا حامل ہے،چینی عہدیدار کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ کی فضائی حدود عارضی طور پر بند، نوٹم جاری چین کی خوبصورتی کو ایک ساتھ دریافت کریں چین-روس مشترکہ پروڈکشن فلم ’ریڈ سلک ‘چین میں ریلیز کی جائے گی پروگرام “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” ( انٹرنیشنل ورژن) روس کے مین اسٹریم میڈیا پر نشر.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کے پسندیدہ حوالہ جات چینی صدر کیا گیا جن پھنگ روس کے
پڑھیں:
حکومت ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم: گورنر پنجاب
لاہور (نیوز رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے یہاں گورنر ہائوس لاہور میں روٹری انٹرنیشنل کے صدر کے خصوصی مشیر سری لنکا سے پبوڈو ڈی زوئیسا کی قیادت میں وفدنے ملاقات کی۔ وفد میں روٹری انٹرنیشنل سینٹرل زون کے سینٹرل زون کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شاہین آصف چوہدری اور روٹری کلب آف کولمبو کے رکن روٹیرین کرش فرنینڈو شامل تھے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ نئی نسل کو صحت مند اور محفوظ مستقبل دینے کے لئے ناگزیر ہے۔ حکومت ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ گورنر پنجاب نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے روٹری انٹرنیشنل کی کوششوں اور عزم کو سراہا۔ پولیو سے بچائو اور پولیو کا ملک سے مکمل خاتمہ مربوط کوششوں سے ہی ممکن ہے۔ گورنر پنجاب نے روٹری انٹرنیشنل اور پاکستان کے تمام روٹری کلبز کی تعلیم، صاف پانی، ماحولیات اور صحت کے شعبوں میں خدمات کو سراہا۔ انہوں نے روٹری انٹرنیشنل اور روٹری کلبوں پر زور دیا کہ وہ صوبہ پنجاب کے دور دراز علاقوں میں اپنے پروگراموں کو مزید وسعت دیں، خاص طور پر صاف پانی کی فراہمی اور تعلیم میں معاونت کے لیے بھر پور طریقے سے کردار ادا کریں۔ اس موقع پر روٹری انٹرنیشنل پبوڈو کے صدر کی خصوصی مشیر پبوڈو ڈی زوئیسا نے ملاقات کے لیے گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ کہا کہ200 سے زائد ممالک کے روٹری کلبوں میں 1.2 ملین ممبران اپنی کمیونٹیز کی ترقی کے لیے عزم رکھتے ہیں۔