پاکستان نےسکھراوررحیم یارخان میں2بھارتی ڈرونز مار گرا ئے
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
سکھر ( نیوزڈیسک) پاکستان نےسکھراوررحیم یارخان میں2بھارتی ڈرونزگرا دیئے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی ڈرونزسکھراوررحیم یارخان کےاوپرپروازکررہےتھے۔ قبل ازیں پاکستان نے بھارت کی طرف سے بھیجے گئے 25 اسرائیلی ساختہ ڈرونز مار گرئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فوج اب تک بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد سے رافیل سمیت 5 طیارے اور درجنوں ڈرونز تباہ کیے جاچکے ہیں۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان نے بھارت کی جانب سے بھیجے گئے 25 اسرائیلی ساختہ ڈرون مار گرائے، پاک فوج بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد اب تک رافیل سمیت 5 طیارے اور ڈرونز تباہ کرچکی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت اب رافیل سمیت طیاروں کی تباہی کے بعد بوکھلاہٹ میں اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز سے پاکستان پر حملے کررہا ہے، بزدلانہ حملہ بھارت کی پریشانی اور بوکھلاہٹ کی نشانی ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھی بھارت نے بھرپور نقصان اٹھایا اور اٹھا رہا ہے، مختلف علاقوں سے اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز کا ملبہ اٹھایا جارہا ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہیں، افواج پاکستان دشمن کے تمام عزائم خاک میں ملا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں:شہریوں سے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی نہ لینے والوں کیلیے بری خبر
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اسرائیلی ساختہ پاکستان نے کے مطابق
پڑھیں:
فلسطین کا دوریاستی حل درحقیقت اسرائیلی جارحیت کے آگے سرنڈر اور اسے تسلیم کرنے کے مترادف ہے‘ جاوید قصوری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف امریکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات میں کشمیر ا ور غزہ میں ہونے والے مظالم کو پوری قوت کے ساتھ اٹھا ئیں،فلسطین کا دوریاستی حل درحقیقت اسرائیلی جارحیت کے آگے سرنڈر اور اسے تسلیم کرنے کے مترادف ہے، یہ قبول نہیں،غزہ میں امن قائم کرنے کے لئے سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکہ کا جنگی بندی کی قرار داد کو مسلسل ویٹو کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ مل کر معصوم مسلمانوں کو قتل عام کر رہا ہے ،اس کا اپنا دوہرا معیار ختم کرنا ہو گا ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ جب تک کشمیر اور غزہ میں امن قائم نہیں ہو گا اس وقت تک دنیا میں امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ۔ ساری دنیا جانتی ہے کہ ایک طرف بھارت مسلسل جارحیت کا ارتکاب کر رہا ہے ، پاکستان کے اندر دہشت گردی میں براہ راست ملوث ہے، کشمیر میں 90ہزار سے زائد کشمیریوں کو شہید کر دیا ہے تو دوسری جانب اسرائیل نے مظالم کی انتہا کر دی ہے ۔
غزہ جنگ میں 65ہزار نہتے مسلمان جن میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے لقمہ اجل بنادیا ہے ۔نائن الیون سے ابتک تقریباً 40لاکھ مسلمانوں کو شہید کر دیا گیا ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔ دہشت گردی کو پروان چڑھانے والی قوتوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کی ضرورت ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ’’ گلوبل صمود فلوٹیلا ‘‘ کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے ، اس قافلے کا مقصد اسرائیلی محاصرے کو ختم کروانا اور امدادکو مظلوموں تک پہنچانا ہے ۔محمد جاوید قصوری نے ملکی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت گھمبیر مسائل کی زد میں ہے ، مسلسل بحرانوں نے حکمرانوں کی صلاحیت اور قابلیت کا پول کھول کر رکھ دیا ہے ، کوئی ایک شعبہ بھی ایسا نظر نہیں آتا جس کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا جا سکتا ہو ۔ مافیا ز نے کرپشن کا بازار گرم کیا ہوا ہے ۔