ٹرین آپریشنز، ریلوے مسافروں کیلئے اہم خبرآ گئی
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
پاک بھارت کشیدگی کے باعث خصوصی سیکورٹی صورتحال کے دوران پاکستان ریلویز نے ٹرین آپریشنز سے متعلق آگاہ کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق پاکستان ریلویز کا ٹرین آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے اور تمام ٹرینیں چل رہی ہیں، کوئی ٹرین منسوخ نہیں کی گئی۔بھارت کی جانب سے شہری آبادیوں پر بزدلانہ حملوں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں جس کے تحت باعث فلائٹ آپریشن جزوی طور پر معطل ہے اور ماہی گیروں کو واپس بلا لیا گیا ہے البتہ کمرشل جہازوں کے لیے تجارتی آپریشن جاری ہے۔
پاکستان کی تینوں بندرگاہوں پرہائی الرٹ جاری کر دیا گیا، ذرائع نے بتایا کہ بندرگاہوں پرسیکیورٹی بڑھادی گئی اور غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ماہی گیروں کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے چھوٹی کشتیوں کے سمندر میں جانے پر پابندی لگادی ہے۔موجودہ حالات کے پیش نظر پاکستانی سمندری حدود میں ماہی گیری پر بھی پابندی عائد کرتے ہوئے ماہی گیری کیلئے سمندر میں موجود فشنگ ٹرالرز اور کشتیوں کو واپس بلا لیا گیا ہے۔
وزیر تعلیم پنجاب نے ملکی صورتحال کے پیش نظر پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے کو 11 مئی تک بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔وزیر تعلیم پنجاب نے اس حوالے سے کہا کہ پنجاب میں تمام تعلیمی ادارے اب 12 مئی کو کھلیں گے، سرکاری، نجی تعلیمی ادارے چھٹیوں کے فیصلے پر عملدرآمد کریں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
یو اے ای کی پاکستان کو بڑی پیشکش
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان ریلوے کی مال برداری خدمات کو جدید بنانے کے لیے طویل المدتی معاہدہ کی پیشکش کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی پاکستان میں یو اے ای کے سفیر ایچ ای حماد عبید الزاب سے اہم ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں پاکستان ریلوے کے مال برداری کے شعبے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، یو اے ای کی جانب سے طویل المدتی معاہدہ کی پیشکش کی گئی۔
متحدہ عرب امارات نے کراچی گیٹ وے ٹرمینل اور پاکستان ریلوے کے درمیان دوطرفہ معاہدے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
متحدہ عرب امارات نے پاکستان ریلوے اور کراچی گیٹ وے ٹرمینل (جو ایڈ پورٹس گروپ کی ذیلی کمپنی کے زیر ملکیت ہے) کے درمیان مال بردار ٹرین سروسز کے آغاز کے لیے باہمی تعاون کی پیشکش کی۔
اس معاہدے سے پاکستان ریلوے کی مال برداری کی مارکیٹ شیئر میں اضافہ ہوگا اور ملک کے ملٹی موڈل ٹرانسپورٹ کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔
یو اے ای نے پاکستان ریلوے کی مال برداری کی خدمات کو جدید بنانے کے لیے طویل المدتی تعاون کی پیشکش کی ہے۔
مزیدپڑھیں:پیپلز پارٹی کے وقار مہدی سندھ سے سینیٹ کی نشست پر کامیاب