ہم بھارت سے ڈرنے والے نہیں ، دشمن کے حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا، گورنرسندھ
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہم بھارت سے ڈرنے والے نہیں، دشمن کے کسی بھی حملے کا جلد بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کا شہروں اور آبادیوں پر ڈرون حملے کرنا بزدلی ہے، یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج دشمن کی ہر جارحیت کا موثر اور منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔واضح رہے کہ کامران خان ٹیسوری اہلِ خانہ کے ہمراہ لاہورنمیںنموجودنہیں۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
دشمن کے بزدلانہ حملے کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے، شہباز شریف
فائل فوٹووزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مکار دشمن نے پاکستان کے پانچ مقامات پر بزدلانہ حملہ کیا ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان بھارت کی مسلط کردہ اس جنگی عمل کا بھرپور جواب دینے کا پورا حق رکھتا ہے اور بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائیہ کے تمام جہاز محفوظ ہیں۔
وزیرِاعظم نے کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور پوری پاکستانی قوم کا مورال اور جذبہ بلند ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم اور افواج پاکستان دشمن سے نمٹنا بخوبی جانتے ہیں، دشمن کو اپنے مزموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔