پاکستان اور بھارت کے 125طیاروں کی ایک گھنٹہ طویل لڑائی ہوئی، سی این این
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
پاکستان اور بھارت کے 125طیاروں کی ایک گھنٹہ طویل لڑائی ہوئی، سی این این WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)امریکی چینل نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے 125 طیاروں کے درمیان طویل ترین لڑائی ہوئی، دونوں ممالک کے طیارے ایک گھنٹہ سے زائد وقت دوبدو لڑتے رہے۔
امریکی چینل نے اپنی رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ پاک فضائیہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب بھارتی جارحیت کے سامنے دیوار بن گئی۔ سی این این کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی فضائیہ کے درمیان لڑائی طویل ترین ڈاگ فائٹ تھی، 125 لڑاکا طیارے ایک گھنٹے سے زائد دو بہ دو لڑتے رہے۔امریکی میڈیا نے بتایا کہ دونوں ملکوں کے طیارے اپنی فضائی حدود میں رہ کر لڑتے رہے، پاکستانی حکام کے مطابق 5 بھارتی طیارے مار گرائے گئے، بعض طیارے 160 کلومیٹر کی دوری سے میزائل فائر کرکے گرائے گئے۔
امریکی میڈیا نے اعتراف کیا کہ 2019 میں بھارتی طیارہ گرا کر پائلٹ کو پکڑا گیا تھا، اس لیے اس بار بھارت نے اپنے پائلٹس کو سرحد عبور کرنے سے روکا۔سی این این کا کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز نے پہلے ہی ممکنہ اہداف سے شہریوں کا انخلا کیا تھا، پاکستانی فورسز کے بروقت اقدامات سے زیادہ شہادتیں نہیں ہوئیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے پاکستان کی سر فہرست لسٹڈ کمپنیوں میں کارپوریٹ گورننس اور انکشافات کے طریقوں پر کثیر الجہتی مذاکرہ کی میزبانی کی بھارتی میڈیا پر مقبوضہ کشمیر پر حملے کی خبریں فیک اور جھوٹ ہیں، سیکورٹی ذرائع نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر بھارتی حملہ، واپڈا چیئرمین کا دورہ، نقصانات کا جائزہ لیا امریکا کی پاکستان میں موجود اپنے شہریوں کو ایل او سی کے قریبی علاقوں میں جانے سے گریز کی ہدایت پاکستانی بندرگاہوں پر ہائی الرٹ، کشتیوں کے سمندر میں جانے پر پابندی عائد سپریم کورٹ کی بھارتی جارحیت کی شدید مذمت، معصوم شہدا کو خراج عقیدت بھارت اپنے شہریوں اور سکھوں کو نشانہ بنا کر پاکستان کیخلاف محاذ بنانا چاہتا ہے، اسحاق ڈارCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان اور بھارت
پڑھیں:
پاکستان کے جے 10 نے 2 بھارتی طیارے مار گرائے، امریکی عہدیدار
دو امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کے چینی ساختہ جے 10 طیارے نے بدھ کو 2 بھارتی طیارے مار گرائے۔
برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ
قوی امکان ہے کہ پاکستان نے چینی ساختہ جے 10 طیارے سے بھارتی لڑاکا طیاروں پر فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل داغے۔
امریکی عہدیدار نے کہا کہ چینی ساختہ جے 10 طیارے سے داغے میزائلوں سے دو طیارے مار گرائے گئے، مار گرائے جانے والے بھارتی طیاروں میں ایک فرانسیسی ساختہ رافیل طیارہ تھا۔
پاک فوج کی جوابی کارروائی میں برنالہ ،شکر گڑھ اور کوٹلی سیکٹر میں بھارتی ڈرون اور متعدد کواڈ کواپٹر بھی تباہ کردیے گئے، ایل او سی پر بھی بھارتی اشتعال انگیزی کا جواب دیا گیا۔
اس سے قبل گزشتہ روز بھارتی آفیشلز نے بھی اپنے 3 طیاروں کے گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کی تھی۔
امریکی میڈیا کو انٹرویو میں بھارتی سیکیورٹی آفیشل نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا تھا کہ 3 طیارے گر کر تباہ ہوئے ہیں لیکن ان کی وجوہات ابھی واضح نہیں۔
معروف امریکی جریدے کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ ایک طیارہ بھارتی پنجاب میں اور ایک مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہوا، مقبوضہ کشمیر میں تباہ شدہ طیارے کے فیول ٹینک پر تجزیے میں سامنے آیا کہ یہ رافیل یا میراج طیارہ تھا، لیکن طیارے کے تباہ شدہ فیول ٹینک سے یہ معلوم نہيں ہوسکا کہ یہ ٹینک کسی ایسے طیارے کا تھا جو دشمن کی فائرنگ سے نشانہ بنا ہو۔
امریکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی اہلکار نے سی این این کو بتایا کہ فرانسیسی حکام یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا پاکستان نے واقعی ایک سے زائد رافیل طیارے مار گرائے ہیں۔
امریکی جریدے نے یہ تبصرہ بھی کیا ہے کہ بھارت، پاکستان میں ایئر اسٹرائیک کرکے پہلگام حملوں کے بدلے کا دعویٰ تو کر رہا ہے لیکن ایسے شواہد بھی سامنے آرہے ہيں کہ بھارتی فورسز کو اس آپریشن میں بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے، جہاں کم از کم 2 طیارے تو مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے 7 مئی کی رات پاکستان پر حملہ کیا گیا تھا جس کا پاکستان نے بروقت اور موثر جواب دیا اور رات کی تاریکی میں میزائل حملوں میں شہریوں کو نشانہ بنانے والے بھارت کے 5 جنگی طیارے مار گرائے۔
پاک فوج کی جوابی کارروائی میں برنالہ، شکر گڑھ اور کوٹلی سیکٹر میں بھارتی ڈرون اور متعدد کواڈ کواپٹر بھی تباہ کردیے گئے، ایل او سی پر بھی بھارتی اشتعال انگیزی کا جواب دیا گیا۔
بھارتی فوج کا انفنٹری بریگیڈ ہیڈ کوارٹر اور ایک بٹالین ہیڈ کوارٹر سمیت متعدد پوسٹیں تباہ کردی گئیں۔