فلسطینی صدر محمود عباس، غزہ کے عیسائی برادری اور حماس قیادت نے پوپ لیو چہاردہم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے پیش رو پوپ فرانسس کے امن اقدامات کو جاری رکھیں۔

ویٹی کن کی جانب سے پوپ لیو چہاردہم کے انتخاب کے اعلان کے بعد محمود عباس نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ نئے پوپ کو نیک خواہشات پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ پوپ فرانسس کی وراثت کو آگے بڑھائیں گے۔

انہوں نے ویٹی کن کے اخلاقی، مذہبی اور سیاسی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کے حقِ آزادی اور خودمختاری کا دفاع ان ترجیحات میں سرفہرست ہونا چاہیے۔

پوپ لیو چہاردہم جن کا اصل نام کارڈینل رابرٹ پیریوسٹ ہے، کا تعلق شکاگو سے ہے اور وہ کیتھولک چرچ کی قیادت سنبھالنے والے پہلے امریکی ہیں۔

مزید پڑھیں: پوپ لیو چہاردہم: ایک ارب 40 کروڑ کیتھولک عیسائیوں کے نئے روحانی پیشوا کون ہیں؟

غزہ میں عیسائی برادری نے بھی پوپ کے انتخاب پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ بھی غزہ کو اسی طرح اہمیت دیں گے جیسا کہ پوپ فرانسس دیتے تھے۔

ہولی فیملی چرچ کے ایمرجنسی کمیٹی کے سربراہ، 44 سالہ جارج انتون نے رائٹرز کو بتایا کہ ہم خوش ہیں کہ نئے پوپ کا انتخاب ہوا۔ ہمیں امید ہے کہ ان کا دل بھی غزہ کے لیے ویسا ہی دھڑکے گا جیسا پوپ فرانسس کا دھڑکتا تھا۔ ہم ان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ غزہ کو پوپ فرانسس کی نگاہوں سے دیکھیں اور ان کے دل سے محسوس کریں۔

پوپ فرانسس نے اکتوبر 2023 میں غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد روزانہ ہولی فیملی چرچ فون کیا کرتے تھے، جو ان کی ہمدردی اور وابستگی کی علامت تھی۔

حماس نے بھی نئے پوپ کو مبارک باد دیتے ہوئے بیان میں کہا ہے کہ وہ امید کرتی ہے کہ پوپ لیو چہاردہم، مظلوموں کی حمایت اور غزہ میں جاری نسل کشی کے خلاف آواز بلند کرنے کی راہ کو جاری رکھیں گے۔

ہولی فیملی چرچ غزہ میں 450 عیسائیوں کے لیے پناہ گاہ فراہم کرتا ہے، جبکہ اسی احاطے میں بچوں اور بزرگوں کے لیے قائم پناہ گاہ میں 30 مسلمان بھی مقیم ہیں۔ غزہ کی 23 لاکھ آبادی میں اندازاً صرف 1,000 عیسائی رہ گئے ہیں، جن میں اکثریت یونانی آرتھوڈوکس فرقے سے تعلق رکھتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پوپ فرانسس پوپ لیو چہاردہم فلسطینی صدر محمود عباس ہولی فیملی چرچ غزہ ویٹی کن.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پوپ فرانسس فلسطینی صدر محمود عباس ہولی فیملی چرچ غزہ ویٹی کن ہولی فیملی چرچ پوپ فرانسس کے لیے

پڑھیں:

معاشی استحکام، پائیدار ترقی کیلئے اصلاحاتی اقدامات جاری رکھنے میں پرعز م ہیں: وزیر خزانہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے اصلاحاتی اقدامات کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے اصلاحاتی ایجنڈے پر اسٹینڈرڈ چارٹرڈ جیسے بین الاقوامی شراکت داروں کے اعتماد کو حوصلہ افزا قرار دیاہے۔انہوں نے یہ بات جمعرات کولندن میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے کے گلوبل چیف ایگزیکٹو آفیسر مسٹر بل ونٹرز سے ملاقات میں کہی۔ ملاقات میں پاکستان کی معیشت میں بینک کے اہم اور دیرینہ کردار کو سراہا گیا اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر خزانہ نے پاکستان میں معاشی اصلاحات اور ترقی کے لیے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی مسلسل حمایت پرشکریہ اداکیا،انہوں نے بنک کے موجودہ مالی معاونت کے منصوبوں پر بھی گفتگو کی اور بینک کے تعاون کو قابلِ تحسین قرار دیا۔وزیرِ خزانہ نے کہاکہ حکومت معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے اصلاحاتی اقدامات کو جاری رکھنے میں پرعزم ہے۔وزیر خزانہ نے حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے پر اسٹینڈرڈ چارٹرڈ جیسے بین الاقوامی شراکت داروں کے اعتماد کو حوصلہ افزا قرار دیا۔ بل ونٹرز نے پاکستان کی معاشی اصلاحات اور استحکام کے سفر کی تعریف کی اور پاکستان کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے پاکستان کے ترقیاتی اہداف کے حصول میں طویل المدتی شراکت داری کا یقین دلایا۔ ملاقات میں دونوں جانب سے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • بیرسٹر سیف کا عمران خان کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ
  • ٹرمپ کی نو منتخب پوپ لیو چہاردہم کو مبارک باد
  • معاشی استحکام، پائیدار ترقی کیلئے اصلاحاتی اقدامات جاری رکھنے میں پرعز م ہیں: وزیر خزانہ
  • اسلام آباد کی انتظامیہ کا تمام تعلیمی ادارے دو دن بند رکھنے کا فیصلہ
  • وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، بھارتی جارحیت پر بھرپور جوابی کارروائیاں جاری رکھنے کا فیصلہ
  • سیکیورٹی کے پیش نظر راولپنڈی کی تمام سوسائٹیز میں بلیک آوٹ رکھنے کا حکم جاری
  • راولپنڈی کی تمام سوسائٹیز میں بلیک آؤٹ رکھنے کا حکم جاری
  • چین نے بھارت کی جانب سے حملوں کو افسوسناک قرار دے دیا‘ ترکی کا پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان
  • پاکستان کیخلاف بھارتی جارحیت، ترک سفیر نے اسحاق ڈار کو تعاون  جاری رکھنے کے عزم کااعادہ