بھارت کا فالس فلیگ ڈرامہ ناکام، امریکا کا غیر جانبدار موقف منظر عام پر آگیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
امریکا کا غیر جانبدار موقف منظر عام پر آنے کے بعد بھارت کا پہلگام میں فالس فلیگ ڈرامہ ناکام ہوگیا۔
بھارت کی جانب سے معلومات کو تسلیم نہ کرنے کا اشارہ دیتے ہوئے امریکی ترجمان نے بھارتی دعوؤں پر انٹیلیجنس شواہد کی تصدیق سے انکار کر دیا۔
ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک سے رابطے جاری ہیں لیکن ذمہ دارانہ حل چاہتے ہیں، ہم انٹیلیجنس یا پیغامات پر تبصرہ نہیں کریں گے، ہمارے رد عمل سے متعلق ریکارڈ موجود ہے اور پاکستان اس حملے کی آزادانہ تحقیقات چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک سے رابطے ہوئے ہیں اور جو پیغامات ہم نے دیے ہیں ان پر تبصرہ نہیں کریں گے۔
ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ ہم چاتے ہیں کہ ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور ہم اس مقصد کے لیے کسی بھی کوشش کی حمایت کرتے ہیں۔
سیاسی ماہرین کے مطابق امریکی خاموشی نے بھارت کے بے بنیاد دعوے پر سوال اٹھا دیا، اگر بھارت کے پاس ثبوت ہیں تو تحقیقات سے کیوں بھاگ رہا۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مطالبے کو امریکا کی جانب سے جائز تسلیم کرنا خوش آئند ہے۔
واضح رہے کہ بھارت کا بغیر ثبوت پاکستان پر الزامات کا کھیل پرانا ہے۔ پاکستان کا موقف درست اور بھارت کا جھوٹ بے نقاب ہوگیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بھارت کا
پڑھیں:
مودی نے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کے بعد رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کیا،ہماری مسلح افواج نے بھرپور انداز میں جواب دیا،راجہ پرویز اشرف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) سابق وزیر اعظم و پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ مودی نے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کے بعد رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کیا،ہماری مسلح افواج نے بھرپور انداز میں جواب دیا،بھارت کو جن رافیل طیاروں پہ غرور تھا انہیں زمین بوس کر دیا۔جمعرات کو قومی اسمبلی میں پہلگام واقعہ کے بعد اور بھارت کے بزدلانہ حملوں کے خلاف بحث میں حصہ لیتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ مودی کی سیاست، نفرت کی سیاست ہے،وہ ہمیشہ من گھڑت کہانیاں سنا کر پاکستان پہ الزام لگاتا ہے،پہلگام میں بھی اسی طرح فالس فلیگ آپریشن کے بعد رات کی تاریکی میں بھارت نے حملہ کیا۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے بھرپور انداز میں جواب دیا،بھارت کو جن رافیل طیاروں پہ غرور تھا انہیں زمین بوس کر دیا۔(جاری ہے)
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ہمیں اپنی افواج پہ فخر ہے،بھارت ہمیشہ ہمارے سویلین پہ حملے کرتا ہے جبکہ پاکستان نے صرف ملٹری اہداف کو نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو اپنی افواج پہ فخر ہے،مودی کو بتانا چاہتا ہوں کہ اس نے اس کے لئے بہت تیاری کی مگر ناکام رہا۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں بھارت نے ہر طرح کی دہشت گردی کو سپورٹ کیا،پاکستان میں دہشت گردی کی مختلف وارداتیں کیں۔