UrduPoint:
2025-08-08@14:34:14 GMT

پاک فوج نے اوکاڑہ کینٹ میں 4 بھارتی ڈرون مار گرائے

اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT

پاک فوج نے اوکاڑہ کینٹ میں 4 بھارتی ڈرون مار گرائے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء) پاک فوج نے اوکاڑہ کینٹ کے نواحی علاقوں میں بروقت اور موثر کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے 4ڈرونز مار گرائے۔ذرائع کے مطابق یہ ڈرونز گائوں 15فور ایل اور 11فور ایل کے علاقوں میں گرائے گئے۔ ڈرونز آبادی کے قریب زرعی زمینوں میں گرے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے ایئر ڈیفنس یونٹ نے دشمن کی طرف سے دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے فوری ردعمل کے تحت ڈرونز کو نشانہ بنایا۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات بھی بہاولنگر میں پاک فوج نے بھارت کی جانب سے فائر کیا گیا اسرائیلی ساختہ ڈرون تباہ کیا تھا۔واضح رہے کہ بھارت نے 7اور 8مئی کو پاکستان کے مختلف شہروں پر اسرائیلی ساختہ ڈرونز فائر کیے تھے جن میں سے اکثریت کو پاکستانی فورسز نے ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کر دیا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاک فوج

پڑھیں:

بھارت نے پاکستان کیخلاف اسرائیلی اسلحہ استعمال کیا؛ نیتن یاہو کا بڑا اعتراف

صیہونی ریاست کے وزیرِاعظم نیتن یاہو نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت نے فوجی آپریشن "سندور" میں اسرائیلی ساختہ ہتھیار استعمال کیے۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ بھارت نے 'آپریشن سندور' میں ہمارے ہتھیار استعمال کیے تھے اور یہ ہتھیار میدانِ جنگ میں نہایت مؤثر ثابت ہوئے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کا بیان کے برخلاف حقیقت یہ ہے کہ پاک فضائیہ نے بھارت کو ایسی دھول چٹائی تھی جس میں رافیل سمیت تمام غیرملکی اسلحہ ناکارہ ثابت ہوئے تھے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بالخصوص بھارت کے باراک 8 دفاعی نظام کا زکر کیا جسے بھارت اور اسرائیل نے مشترکہ طور پر تیار کیا تھا۔

اسرائیل نے بھارت کو اسلحہ کی فراہمی کا دعویٰ پہلی بار نہیں کیا۔ یہ گٹھ جوڑ بہت پرانا ہے۔  روس، فرانس اور امریکا کے بعد اسرائیل بھارت کو سب سے زیادہ اسلحہ فروخت کرتا ہے۔

نیتن یاہو نے بھارت پر عائد 50 فیصد امریکی ٹیرف پر کہا کہ امریکا اور بھارت ہمارے قریبی اتحادی ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ دونوں ممالک اقتصادی اختلافات کو مذاکرات سے حل کر لیں گے۔

انھوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ بھارت اور اسرائیل کے درمیان براہِ راست پروازوں کا معاملہ زیر غور ہے۔ بھارت کو امریکا بھی ایک قدرتی پارٹنر کے طور پر دیکھتا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • سکیورٹی فورسز نے لاہور میں مناواں کے قریب بھارتی ڈرون مارگرایا
  • لاہور میں سیکیورٹی فورسز نے بھارتی ڈرون مار گرایا۔
  •  بھارت بازنہ آیا،  دوبارہ پاکستان کی فضائی حدود میں دراندازی کی  کوشش
  • لاہور میں سیکیورٹی فورسز نے بھارتی ڈرون مار گرایا
  • بھارت نے پاکستان کیخلاف اسرائیلی اسلحہ استعمال کیا؛ نیتن یاہو کا بڑا اعتراف
  • نیتن یاہو کا اعتراف: اسرائیلی اسلحہ دیکر ’آپریشن سندور‘ میں بھارت کی مدد کی
  •  اسرائیلی وزیراعظم نے پاکستان کیخلاف بھارت سے گٹھ جوڑکراعتراف کرلیا
  • بھارتی پرزے روسی جنگی ڈرونز میں استعمال ہونے کا انکشاف 
  • بھارتی پرزے روسی جنگی ڈرونز میں استعمال ہونے کا انکشاف
  • آپریشن سندور میں شکست کے بعد مودی سرکار کا جنگی جنون بے قابو