کراچی کا موسم کیسا ہے؟ بارش کِن علاقوں میں ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
کراچی:
کراچی میں آج موسم کیسا ہے اور کن علاقوں میں بارش متوقع ہے، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی جاری کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے جاری پیش گوئی کے مطابق آج شہر قائد کامطلع جزوی طور پر ابرآلود اور مرطوب ہے جب کہ مضافاتی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
موسمیاتی ماہرین نے مزید بتایا کہ بارش کے دوران آندھی بھی چل سکتی ہے۔ کراچی کے مضافاتی علاقوں میں کل بھی ہلکی بارش اور آندھی کا امکان رہے گا۔
اس کے علاوہ دیہی سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی لہر ملک کے بیشترعلاقوں کومتاثر کررہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات علاقوں میں
پڑھیں:
ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود، بارش کی پیشگوئی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے جبکہ چترال، شانگلہ، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان اور مانسہرہ میں بارش متوقع ہے۔
پنجاب کے زیادہ تر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ اور میانوالی میں بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، جبکہ تھرپارکر اور میرپور خاص میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ کوئٹہ، چمن، زیارت، بارکھان اور سبی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ موسم کی صورتِ حال سے باخبر رہیں اور بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔