گودی میڈیا جرنلزم کے نام پر سیاہ دھبہ بن چکا ہے، عظمی بخاری
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
گودی میڈیا جرنلزم کے نام پر سیاہ دھبہ بن چکا ہے، عظمی بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بھارتی گودی میڈیا جرنلزم کے نام پر سیاہ دھبہ بن چکا ہے۔
اپنے بیان میں عظمی بخاری نے کہا کہ گودی میڈیا مودی حکومت کے تلوے چاٹنے میں آخری حد تک پہنچ چکا ہے، ایک جھوٹ مودی سرکار بولتی ہے آگے سو جھوٹ بھارتی میڈیا پھیلانے کا کام کرتا ہے۔عظمی بخاری نے کہا کہ گودی میڈیا کے نزدیک بھارت نے پورا پاکستان فتح کرلیا مگر پاکستان کے تمام شہر محفوظ اور معمولات زندگی معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کا میڈیا بھارتی حکومت اور گودی میڈیا کا مذاق اڑا رہا ہے، پاکستان کے شہر کے قریب بھی پھٹکنا بھارت کی ناتمام خواہش ہے جو تا قیامت ناتمام رہے گی۔وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ انڈین میڈیا کارٹون نیٹ ورک بن چکا ہے، مودی خود ایک ہفتے سے کسی بل میں چھپ کر بیٹھا ہے، بھارت نے 1965 میں لاہور فتح کرنے کا خواب دیکھا تھا پھر عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا، آج پھر تین دن سے بھارتی فورسز پاکستان کی فورسز سے زلت آمیز شکست کھارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے پانچ بھارتی طیارے مار گرائے اسکی تصدیق انٹرنیشنل میڈیا کررہا ہے۔ گودی میڈیا مودی سرکار کی عالمی ہزیمت مٹانے کیلئے پاکستانی طیارے گرانے کی فیک نیوز پھلارہا ہے، الحمدللہ پاکستان کے تمام طیارے مکمل محفوظ ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمولانا فضل الرحمان نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں قید رکھنے کو غلط قرار دے دیا مولانا فضل الرحمان نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں قید رکھنے کو غلط قرار دے دیا مخصوص نشستوں کا کیس،جسٹس عائشہ کا اختلافی نوٹ ویب سائٹ پر نہ آنے پر چیف جسٹس کو خط رواں ہفتے 9اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری وفاقی دارالحکومت میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی ڈرل مشقیں کرنے کا فیصلہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر کی 48 گھنٹے میں دوسری اہم ملاقات، پاک بھارت کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر... پاک بھارت کشیدگی ،سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ پاکستان کے دورہ پر پہنچ گئے
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: گودی میڈیا پاکستان کے بن چکا ہے نے کہا کہ
پڑھیں:
گودی میڈیا کی جھوٹ پر مبنی رپورٹنگ پر انڈین صحافیوں کی شدید تنقید
نئی دہلی: پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے، فریب اور افواہوں کے طوفان کے بعد بھارتی میڈیا پر خود بھارت کے اندر سے ہی تنقید شروع ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق متعدد بھارتی صحافیوں نے اپنے ہی میڈیا اداروں کی پاکستان کے خلاف جھوٹ پر مبنی رپورٹنگ اور غلط خبروں پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔
بھارتی صحافیوں نے کہا ہے کہ "یہ جنگ ریٹنگ یا ٹی آر پی کی جنگ نہیں ہے"، اور میڈیا کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا جنگ کو ایک تفریح یا فنکشن کے طور پر نہیں چلا سکتا۔
ایک سینئر صحافی نے سوشل میڈیا پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا: "سوشل میڈیا پر جنگی ماحول پیدا کرنے والے نام نہاد جنگجوؤں کو واپس اپنے بنکروں میں جانا چاہیے۔"
ذرائع کا کہنا ہے کہ آج تک، زی نیوز، اور این ڈی ٹی وی جیسے معروف نیوز چینلز بار بار جھوٹ پر مبنی خبریں نشر کر رہے ہیں جن کا مقصد صرف عوام کو گمراہ کرنا ہے۔ بعض اطلاعات کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کا استعمال کرتے ہوئے جعلی ویڈیوز اور رپورٹس تیار کی جا رہی ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ان جھوٹے دعوؤں سے بھارتی حکومت کے خود کے وزراء بھی محفوظ نہیں، کیونکہ بعض مواقع پر ان وزراء کو بھی جھوٹی معلومات کے ذریعے دھوکا دیا گیا۔
صحافیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ میڈیا ادارے ہوش کے ناخن لیں اور اس حساس وقت میں عوام کو صحیح اور حقائق پر مبنی معلومات فراہم کریں۔