City 42:
2025-05-09@16:12:05 GMT

پاک فوج نے بھارت کے 77 ڈرونز گرادئیے

اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT

احمد منصور: بھارتی جارحیت پرپاک فوج نے بھارت کے 77 ڈرونز گرادئیے.

 سکیورٹی ذرائع کے مطابق اب تک افواج پاکستان نے بھارت کے کل 77 ڈرونز کو تباہ کردیا ہے،8 مئی کی شام تک 29 بھارتی ڈرونز کو مار گرایا گیا ۔
کل رات سے آج دن تک مزید 48 ڈرونز تباہ کر دئیےگئے، پاک فوج دشمن کی جارحیت کامنہ توڑ جواب دےرہی ہے۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

لاہور، چکوال اور گوجرانوالہ میں بھارتی ڈرونز تباہ

 لاہور کے والٹن روڈ پر پولیس نے بھارتی ڈرون مار گرایا ہے، بھارتی ڈرون کو سسٹم جام کر کے گرایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ لاہور ایئرپورٹ کے قریب 5 سے 6 فٹ کی پیمائش کا ڈرون سرحد پار سے آپریٹ کیا جا رہا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور، گوجرانوالہ اور چکوال میں کم از تین بھارتی ڈرون تباہ ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق لاہور کے والٹن روڈ پر پولیس نے بھارتی ڈرون مار گرایا ہے، بھارتی ڈرون کو سسٹم جام کر کے گرایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ لاہور ایئرپورٹ کے قریب 5 سے 6 فٹ کی پیمائش کا ڈرون سرحد پار سے آپریٹ کیا جا رہا تھا، جسے پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے جام کر کے مار گرایا، یہ بھارتی ڈرون حساس مقامات کی جاسوسی کے لیے اڑایا گیا تھا۔ ادھر گوجرانوالہ کے کھیتوں سے ڈرون ملا ہے، پولیس نے گاؤں پیر جھنڈ کے کھیتوں سے ڈرون کاملبہ قبضے میں لیا ہے، اور ڈرون کی ساخت کے متعلق تحقیقات شروع کر دی ہے۔ دوسری جانب چکوال کے تھانہ ڈوہمن کی حدود میں مبینہ طور پر بھارت کا جاسوس ڈرون کھیتوں میں گر کر تباہ ہو گیا، پی اے ایف کے ماہرین کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، ڈرون طیارے کی شناخت کے لیے معائنہ کیا جا رہا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو چاروں طرف سے سیل کر دیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ڈرون کے ملبے کو قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی ادارے موقع پر پہنچ گئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے تحقیقات کر رہے ہیں، عینی شاہدین کے مطابق ڈرون گرنے سے قبل علاقے میں غیر معمولی آوازیں سنی گئی تھیں۔ یاد رہے کہ پاکستان پر بھارت کی حالیہ جارحیت کے بعد دونوں ملکوں میں ہائی الرٹ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کے مزید 6 اسرائیلی ساختہ ڈرون تباہ، تعداد 77 ہوگئی
  • بھارت کے مزید 6 اسرائیلی ساختہ ڈرون تباہ، تعداد 35 ہوگئی
  • پاک فوج نے اوکاڑہ اور عارف والا میں مزید 5 بھارتی ڈرونز مار گرائے
  • بھارت نے پھر کھلی جارحیت کی، 12 ڈرونز گرادئیے، ترجمان پاک فوج
  • بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان ایئر ڈیفنس سسٹم کی کامیابی، پہلی مرتبہ اسرائیلی ساختہ ڈرون تباہ
  • پاک بھارت کشیدگی: پاکستان نے اب تک بھارت کے کتنے ڈرونز گرادیے؟
  • بھارت جارحیت کا ایک بار پھر منہ توڑ جواب ، 12 بھارتی ڈرونز ناکارہ بنا دیئے: ترجمان پاک فوج
  • پاک فوج کا منہ توڑ جواب: بھارت کے 5 جنگی طیارے اور 12 ڈرونز تباہ
  • لاہور، چکوال اور گوجرانوالہ میں بھارتی ڈرونز تباہ