کسی نے ہمیں چھیڑا تو گھس کر ماریں گے ،دشمن کو جو 3 روز قبل جواب دیا اب اس سےبڑھ کر ہو گا:اعظم نذیر تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جنگ حکمت سے لڑی جاتی ہے ،دشمن کو جو 3 روز قبل جواب دیا اب اس سےبڑھ کر ہو گا۔بھارت نے دنیا کے مہنگے ترین اسرائیلی ڈرونز استعمال کیے، بھارت کو جواب میں کمی نہیں ہو گی۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ قومی یکجہتی کی بات ہو تو سیاسی ہم آہنگی کی بات بھی ہونی چاہیے، سیاست ایک دوسرے کو گھسیٹنے کا نام نہیں، سیاست دلیل سے ایک دوسرے کو قائل کرنے کا نام ہے۔
بہاولپور میں بھارتی جارحیت کا نشانہ بننے والی جگہ سے اجمل جامی کو کیا ملا؟
’’جنگ ‘‘ کے مطابق وزیر قانون نے کہا کہ ہمارے خطے میں سیاست کو فسطائیت کے قریب لانے کی کوشش کی گئی، جنگ ہمیشہ جوش، جذبے اور حکمت سے لڑی جاتی ہے، دشمن کو جو 3 روز قبل جواب دیاگیا اب اس سےبڑھ کر جواب ہو گا۔بھارت نے ہمارے معصوم شہریوں کو شہید کیا، ہمارےجوانوں نے معصوم شہریوں کا بدلہ بھارتی فوجیوں کو ہلاک کر کے لیا، پاکستان نے دنیا میں اپنا مقدمہ بڑے اچھے انداز سے پیش کیا۔ پہلگام کے بعد اقومِ عالم کے سامنے پاکستان نے اپنا مقدمہ رکھا، وزیرِاعظم نے دنیا کو باور کرایا کہ ہم دہشت گردی کا شکار ملک ہیں، دہشت گردی کے تانے بانے ہم سے نہیں ملتے۔
ہماری لڑائی مودی کی انتہا پسند سوچ سے ہے، بھارت کے عوام سے نہیں: گورنر سندھ
اعظم نذیر تارڑ نے یہ بھی کہا کہ گجرات کا قصائی کہتا ہے کہ دہشت گردی سرحد پار سےہوتی ہے، بھارت کے ٹکڑے اس قصائی کی وجہ سے ہوں گے، پاکستان کسی ملک کے خلاف جارحانہ رویہ رکھنے کا ارادہ نہیں رکھتا، مگر کسی نے ہمیں چھیڑا تو گھس کر ماریں گے۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔