بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر وکلا کی پاک فوج کےحق میں نعرے بازی
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
شاہین عتیق :بھارتی جارحیت کیخلاف پاک فوج کی جوابی کارروائی کے بعد وکلانے پاک فوج کےحق میں نعرے لگائے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کوبھاری نقصان پہنچانےپروکلانے پاک فوج کےحق میں نعرےلگائے۔
ممبرپنجاب بارکونسل نسیم ریاض کا کہنا ہے کہ پاک فوج نےجوکہاتھاسچ کرکےدکھادیاہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وکلا سے مشاورت عمران کا قانونی حق ہے جو نہیں دیا جارہا، سلمان اکرم راجہ
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بانی کے وکلا کو بھی رسائی نہیں دی جا رہی، عدالتی احکامات پر بھی عملدرآمد نہیں کیا جارہا، بانی پی ٹی آئی کا حق ہے جو گواہی اُن کے خلاف دی جا رہی ہے اِن کو عدالت میں سنیں۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ وکلا سے مشاورت عمران خان کا قانونی حق ہے جو نہیں دیا جارہا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو تنہائی میں رکھا جارہا ہے، اچانک کہا گیا کہ بانی کیس میں ویڈیولنک کے ذریعے پیش ہوں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ پہلے انہیں جیل کے اندر عدالت میں پیش کیا جاتا رہا، ویڈیو کال کےذریعےسماعت کا ہم نے بائیکاٹ کیا،جو کچھ ہو رہا ہے بالکل غلط ہو رہا ہے۔
سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بانی کے وکلا کو بھی رسائی نہیں دی جا رہی، عدالتی احکامات پر بھی عملدرآمد نہیں کیا جارہا، عمران خان کا حق ہے جو گواہی اُن کے خلاف دی جا رہی ہے اِن کو عدالت میں سنیں۔ سلمان اکرم راجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم ان فیصلوں کو بالکل چیلنج کریں گے، اپنے وکلا سے مشاورت عمران خان کا قانونی حق ہے جو نہیں دیا جارہا ہے۔