Express News:
2025-05-10@16:15:13 GMT

صنم جاوید کی سٹرک بلاک کرنے کے مقدمہ میں ضمانت منظور

اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT

لاہور:

انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی آٹھ فروری کو سٹرک بلاک کرنے اور احتجاج کے مقدمہ میں ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔ 

اے ٹی سی کے جج عرفان حیدر نے صنم جاوید کی ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔

ملزمہ کے خلاف تھانہ اسلام پورہ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے، ملزمہ کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

مشہور امریکی اداکار کیخلاف جنسی زیادتی اور تشدد کے الزامات پر مقدمہ درج

ہالی ووڈ اسٹار مائیکل پِٹ پر نیو یارک میں سابقہ گرل فرینڈ کے ساتھ جنسی زیادتی اور تشدد کے الزامات پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں اداکارے کے مطابق مشہور امریکی اداکار مائیکل پٹ، جنہیں "بورڈ واک ایمپائر" اور "ڈاسنز کریک" جیسے ٹی وی شوز میں ان کے کرداروں کے لیے جانا جاتا ہے، پر نیویارک سٹی میں اپنی سابقہ گرل فرینڈ کے ساتھ جنسی زیادتی، گلا دبانے، اور جسمانی حملے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

گرینڈ جیوری کی جانب سے جاری اداکار پر عائد فردِ جرم کے مطابق، الزامات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مائیکل پٹ نے متاثرہ خاتون کو کنکریٹ بلاک اور لکڑی کے ٹکڑے سے بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

44 سالہ اداکار کو جمعہ کو سابقہ گرل فرینڈ کی جانب سے عائد الزامات کے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے اور ان پر نو الزامات عائد کیے گئے جن میں فرسٹ ڈگری جنسی زیادتی، مجرمانہ جنسی فعل، حملہ، اقدامِ حملہ، اور گلا گھونٹنے جیسے سنگین الزامات شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ واقعات اپریل 2020 سے اگست 2021 کے درمیان بروکلن کے بشوک علاقے میں پیش آئے۔

پٹ کے وکیل جیسن گولڈمین نے ان تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس ثبوت موجود ہیں جو اداکار کو بےقصور ثابت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ الزامات کئی سال بعد ایک باہمی رضامندانہ تعلق کے دوران کے واقعات پر مبنی ہیں، جن کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی۔

دوسری جانب سے پٹ نے بھی الزامات سے انکار کرتے ہوئے عدالت میں خود کو بےگناہ قرار دیا اور 100,000 امریکی ڈالرز کی ضمانت پر رہا ہوگئے۔ اداکار کیخلاف اس کیس کی اگلی سماعت 17 جون کو بروکلن میں ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • خلیج میکسیکو کا نام تبدیل کرنے پر میکسیکو کی صدر نے گوگل پر مقدمہ دائر کردیا
  • پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی ضمانت منظور
  • علیمہ خان کو اشتہاری قراردینے کا فیصلہ منسوخ، ضمانت منظور
  • سٹرک بلاک کرنے کا مقدمہ، صنم جاوید کی ضمانت منظور
  • آئی ایم ایف نے پاکستان کے اقتصادی جائزے کی منظور ی دیدی ،ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط جاری کرنے کا فیصلہ
  • بیٹی کے رشتے کے عوض شوہر کو قتل کرانے والی ملزمہ ساتھیوں سمیت گرفتار
  • مشہور امریکی اداکار کیخلاف جنسی زیادتی اور تشدد کے الزامات پر مقدمہ درج
  •   پاکستان کے خلاف پروپیگندٓ کرنے والے یو ٹیب چینل بند 
  • عوام نہیں، بااثر شخصیات نفرت کو ہوا دے رہی ہیں، بشریٰ انصاری کی جاوید اختر پر تنقید