ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین میں کامیابی کا عزم دہراتے ہوئے کہا ہے کہ جیسے سوویت یونین نے دوسری جنگ عظیم میں نازیوں کو شکست دی تھی، ویسے ہی روس یوکرین میں فتح حاصل کرے گا۔

یہ بیان انہوں نے ماسکو کے ریڈ اسکوائر پر منعقدہ عظیم الشان فوجی پریڈ کے دوران دیا، جس میں چین کے صدر شی جن پنگ سمیت 24 سے زائد عالمی رہنما شریک ہوئے۔

پریڈ میں 11 ہزار سے زائد فوجی شریک تھے جن میں 1,500 وہ اہلکار بھی شامل تھے جو یوکرین میں لڑ چکے ہیں۔ اس موقع پر جدید ٹینک، ڈرون اور دیگر فوجی ساز و سامان کی نمائش بھی کی گئی۔

پیوٹن نے کہا: "روس ہمیشہ فاشزم، روسوفوبیا اور سام دشمنی کے خلاف ناقابل تسخیر دیوار بن کر کھڑا رہے گا۔"

پیوٹن نے یوکرین میں روسی کارروائی کو "خصوصی فوجی آپریشن" قرار دیتے ہوئے ایک مرتبہ پھر اس مہم کو "ڈی نازیفیکیشن" کا نام دیا، جسے یوکرین اور مغربی ممالک نے مسترد کر دیا ہے۔

سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پورے ماسکو میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔ موبائل انٹرنیٹ بند کر دیا گیا جبکہ ریڈ اسکوائر کے اطراف میں اسنائپرز تعینات تھے۔

پریڈ کے بعد پیوٹن نے شمالی کوریا کے اعلیٰ فوجی حکام سے بھی ملاقات کی، جن کے بارے میں روسی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے یوکرین سے کورسک خطے کی بازیابی میں مدد فراہم کی۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: یوکرین میں پیوٹن نے

پڑھیں:

چیٹ جی پی ٹی جیسے تمام اے آئی پلیٹ فارمز سے متعلق پریشان کن انکشاف!

ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی جیسے مصنوعی ذہانت کے آلات کو صحیح اور غلط معلومات کے درمیان فرق کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

امریکا کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی ایک ٹیم نے ایک تحقیق میں تمام بڑے اے آئی چیٹ بوٹس کو مسلسل غلط خبر کی نشاندہی میں ناکام پایا۔

تحقیق لارج لینگوئج ماڈلز (ایل ایل ایمسز) کے استعمال سے متعلق قابلِ تشویش نتائج پیش کرتی ہے، جہاں صحیح اور غلط معلومات کا تعین کرنا اہم ہوتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ چونکہ لینگوئج ماڈلز (ایل ایمز) کا قانون، طب، صحافت اور سائنس میں استعمال بڑھتا جا رہا ہے، اس لیے ان کی حقیقت اور افسانے کے درمیان فرق کرنے کی صلاحیت اہم ہو جاتی ہے اور ایسا کرنے میں ناکامی ان کے بیماری کی تشخیص میں کوتاہی، قانونی فیصلوں میں مسائل اور گمراہ کن معلومات پھیلانے کا سبب بن سکتی ہے۔

تحقیق میں 24 ایل ایل ایمز کا جائزہ لیا گیا جس میں سب کے سب صحیح اور غلط معلومات کے درمیان فرق کرنے میں ناکام رہے۔

متعلقہ مضامین

  • ماسکو میں اچانک نمودار ہونیوالے پُراسرار آگ کے گولے سے ہلچل
  • روس جب چاہے ناٹو پر حملہ کرسکتا ہے‘ جرمنی کاانتباہ
  • ماسکو میں پُراسرار آگ کے شعلے
  • روس جوہری تجربات کے امکان پر غور، تجاویز تیار کرنیکا حکم
  • یوکرین پر روسی ڈرون حملے، 135 خودکش طیارے داغے گئے
  • اگر امریکا نے جوہری تجربات دوبارہ شروع کیے تو روس بھی جوابی اقدامات کریگا، ولادیمیر پیوٹن
  • مسجد کی رونق اور دل کی ویرانی
  • کیمبرج کی جانب سے سندھ اور بلوچستان کے طلبہ کیلئے کیمبرج لرنر ایوارڈز کا اعلان
  • چیٹ جی پی ٹی جیسے تمام اے آئی پلیٹ فارمز سے متعلق پریشان کن انکشاف!
  • آذربائیجان کے صدر کی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو وکٹری ڈے پریڈ میں شرکت کی دعوت