بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پوری پاکستانی قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2025ء) سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پوری پاکستانی قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔آج ورکنگ باؤنڈری سجیت گڑھ کے دورے پر انہوں نے پاکستان کی بہادر مسلح افواج سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔
(جاری ہے)
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اس موقع پر کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج وطن عزیز کی حفاظت کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہی ہیں اور ان کی قربانیاں قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پوری پاکستانی قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی قیادت میں دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا جائے گا۔ اس موقع پر مقامی عوام نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا پرتپاک استقبال کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے فضاء گونج اٹھی۔ عوام نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی اور پاکستانی افواج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بھارتی جارحیت مسلح افواج کے لیے
پڑھیں:
بھارتی غرور خاک میں ملانے پر پاکستانی عوام کا مسلح افواج کو خراج تحسین، ریلیاں نکالیں
تصویر بشکریہ اے پی پیبھارتی غرور خاک میں ملانے پر پاکستانی عوام نے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔
عوام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو بزدلانہ حملے پر بھرپور جواب دیا ہے اگر بھارت نے جارحیت کی تو آئندہ بھی منہ توڑ جواب ملے گا۔
بھارتی حملے میں شہید بچوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلیے پشاور کے بچے بھی میدان میں آگئے اور انہوں نے قلعہ بالا حصار کے سامنے شمعیں روشن کیں۔
اس کے علاوہ پاک کے حق میں مختلف شہروں میں ریلیاں بھی نکالی گئیں، اسلام آباد میں پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں کا ڈی چوک میں مظاہرہ اور فیصل آباد میں جماعت اسلامی کے تحت پاکستان زندہ باد ریلی کا اہتمام کیا گیا۔
اسلام آباد :…پاکستان کی جانب سے 3؍ بھارتی رافیل...
ادھر سدھنوتی، ہٹیاں بالا اور آٹھ مقام پر بھی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کی گئی جبکہ چارسدہ اور نواب شاہ میں پاک فوج کی حمایت میں مظاہرے کیے گئے۔
یاد رہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب بھارتی فوج نے بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمدپور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں 2 مساجد شہید ہوئیں جبکہ حملوں میں 2 بچوں سمیت 31 پاکستانی شہید اور 51 زخمی ہوئے۔